انوارالعلوم (جلد 9) — Page 278
۲۷۸ احمدی خواتین کی تعلیم تربیت سیکھنے میں بیرونی مل سکتی تھی اس سے زیادہ عورتوں کو مل سکتی ہے کیونکہ مردانہیں کھانے کے لئے تیار ہیں مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ عورتیں جرأت سے کام لیں۔مضمون لکھنے تقریر کرنے کی کوشش کریں۔زیادہ سے زیادہ یہی ہو گا کہ لوگ ان کے مضمون پڑھ کر یا تقریر سن کر ان کی غلطیوں پر ہنسیں گے مگر ایسے چند ہی لوگ ہوں گے۔زیادہ تر وہی ہوں گے جو ان کی جدوجہد کودیکھ کر محسوس کریں گے کہ وہ قابل عزت ہیں – یہ بہترین نصیحت ہے جو میں ممبرات لجنہ کو کر سکتا ہوں۔اس کے علاوہ یہ بھی کہتا ہوں کہ وہ ممبر بڑھانے کی کوشش کریں۔لجنہ نے ابھی تک اس کے متعلق کچھ نہیں کیا۔یہی ضروری نہیں کہ جو پڑھی لکھی عورتیں ہوں انہی کو ممبر بنایا جائے بلکہ جو سنجیدگی سے بات کر سکتی اور سن سکتی ہیں خواہ وہ ایک لفظ بھی نہ جانتی ہوں ان کو بھی ممبر بنایا جائے۔اعلیٰ کام بھی تعاون سے ہوتے ہیں۔پس دوسری عورتوں کو بھی لجنہ میں شامل کرنا چاہئے۔آج اگر لجنہ کی ممبرات پچاس ساٹھ عورتیں ہوتیں تو ان پر بھی کئی قسم کے نیک اثرات ہوتے۔اب چونکہ مغرب کی اذان ہو گئی ہے اور میرا گلا بیٹھا ہوا ہے اس لئے میں اس دعاپر تقریر ختم کرتا ہوں کہ خدا تعالی ہماری جماعت کے اس حصہ کو بھی ترقی کی توفیق عطا فرمائے۔اور اس پر اپنا فضل نازل کرے جو مستورات کا حصہ ہے۔آمین (الفضل ۱۵ مئی ۱۹۲۶ء) ؎۱ ۲؎ : ابن ماجه ابواب الزهد باب الحكمة مطبوم قدیمی کتب خانہ آرام باغ کراچی ٣ الحجر : ۳