انوارالعلوم (جلد 9) — Page xxxi
۲۳ (۲۰) اسلام کی آواز ہندوؤں کی تحریک شدھی کے مقابلہ کے سلسلہ میں ہی یہ پمفلٹ حضور نے ۵ مئی ۱۹۲۷ء کو لکھ کر شائع کیا۔ فرمایا کہ مسلمانوں کو صرف اس صورت میں امن نصیب ہو سکتا ہے کہ اپنے لوگوں کی تربیت کریں اور انہیں مرتد ہونے سے بچائیں نیز دیگر مذاہب کے لوگوں کو اپنے اندر شامل کریں۔ اس سلسلہ میں لٹریچر صیغہ ترقی اسلام قادیان سے حاصل کریں۔ (۲۱) رسول کریم ملی ایم کی محبت کا دعویٰ کرنے والے کیا اب بھی بیدار نہ ہونگے ایک ہندو دیوی شرن شرما نے رسالہ ورتمان امرتسر میں رسول کریم میں ہم کے بارہ میں ایک لغو اور انتہائی ہتک آمیز مضمون لکھا۔ ۲۹ مئی ۱۹۲۷ء کو حضرت مصلح موعود نے مسلمانوں کو اس مضمون کے بارہ میں مطلع کر کے نصیحت فرمائی کہ اگر وہ اب بھی بیدار نہ ہوئے تو یہاں بھی چین کے سے حالات پیدا ہو جائیں گے۔ انہیں وقتی جوش دکھانے کی بجائے بیدار مغز ہو کر مستقل عمل اور قربانی سے ہندوؤں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اول وہ اپنی اصلاح کریں اور دین کے سلسلہ میں بے پرواہی چھوڑ دیں۔ دوم پوری دلچسپی سے اسلام کی تبلیغ کریں۔ سوم۔ مسلمانوں کو تمدنی اور اقتصادی غلامی سے بچانے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں۔ تب ہی وہ کامیاب ہو سکتے ہیں۔ (۲۲) رسول کریم ملی ایم کی عزت کا تحفظ اور ہمارا فرض ۱۹۲۷ء میں ایک دریدہ دہن شخص راجپال نے ایک کتابچہ بنام ”رنگیلا رسول " شائع کیا جس میں رسول کریم ملی ایم کی سیرت پر ناپاک حملے کئے گئے۔ اس سے مسلمانوں کو شدید ذہنی