انوارالعلوم (جلد 9) — Page 244
انوار العلوم جلد 9 ۲۴۴ منهاج الطالبين (۳) تیسرا ذریعہ انانیت کے بڑھانے کا جذب کی طاقت کو مضبوط کرنا ہے۔ ایسا انسان سوچے کہ جن چیزوں کی مجھے ضرورت ہے وہ میں ضرور لوں گا۔ جن جن چیزوں کا حاصل ہونا مشکل نظر آئے ان کے متعلق یہ احساس دل میں بار بار قائم کرے اس سے انانیت غالب آجائے گی۔ (۴) قوت مقابلہ کی طاقت کو مضبوط کرے۔ یعنی یہ خیال کرے کہ جو چیزیں مغر ہوں گی ان کا میں مقابلہ کروں گا۔ (۵) استقلال کی طاقت کو مضبوط کرے۔ اس سے بھی میں پیدا ہوتی ہے۔ استقلال کبھی کبھی مشکل ہوتا ہے اور بعض کے لئے ناممکن ہوتا ہے۔ مگر بعض لوگ اس کے متعلق بے توجہی کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں۔ خیر اس بات کو جانے دو یہ عادت نہ رہنی چاہئے۔ کیونکہ اگر انسان بعض باتوں میں استقلال دکھائے تو دوسری باتوں میں استقلال کی قوت پیدا ہو جاتی ہے اس طرح مین کی طاقت مضبوط ہو جاتی ہے۔ (1) مصلحت۔ یہ بھی بقاء کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔ مصلحت وقت کو غور کر کے کام کرنے اس سے تدبیر حکمت، راز رکھنے اور نفس پر قابو رکھنے کی قابلیت پیدا ہو گی اور انانیت ترقی کرے گی۔ (۷) احتیاط ہوشیاری، چوکس رہنا، دور اندیشی۔ ان باتوں کو ذہنی طور پر پیدا کرنے کی کوشش کرے۔ ان سے بھی انانیت ترقی کرے گی۔ (۸) اپنی طرح سے نفرت کرے۔ اگر کوئی کرے تو اُسے روک دے۔ اس سے بھی انانیت مضبوط ہوتی ہے۔ مداح انانیت کو مار دیتی ہے اور نہایت تیز چھری ہے جو اُسے ذبح کر دیتی ہے۔ دیکھو قرآن کریم میں کیا لطیف طور پر بیان کیا گیا ہے۔ خدا تعالی فرماتا ہے:۔ وَ يُحِبُّونَ أَنْ يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا " کچھ ایسے لوگ ہیں جو یہ پسند کرتے ہیں کہ جو کام انہوں نے نہیں کئے ان کے متعلق ان کی تعریف کی جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے لوگ وہ بات مانتے ہیں جو لوگ ان کے متعلق کہیں اور خود اپنے نفس پر غور نہیں کرتے کہ انہوں نے کوئی کام کیا بھی ہے کہ نہیں یعنی ایسے لوگ خود کام نہیں کرتے جو تھوڑا بہت کام ہو جائے اُسی پر خوش ہو جاتے ہیں اور جو دوسرے بتائیں کہ تم نے یہ کام کیا ہے اسے مان لیتے ہیں کہ ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔ گویا دوسروں کی طرح ان کے لئے جو خیالی محل بنا دیتی ہے اس میں ایسے لوگ رہتے ہیں۔ پس طرح سے نفرت کرنے سے انانیت مضبوط ہوتی ہے۔