انوارالعلوم (جلد 9) — Page 230
انوار العلوم جلد و ۲۳۰ منهاج الطالبين اور ادب یہ ہے کہ بڑوں کا احترام کرنا۔ (۲۱) اگر لوگوں میں لڑائی ہو تو اُن کی صلح کرانا۔ (۲۲) اخوت (۲۳) راز داری (۲۴) بشاشت آب میں وہ نیکیاں بیان کرتا ہوں جو دوسرے جانوروں سے تعلق رکھتی ہیں۔ (1) ان کی غذا کا خیال رکھنا (۲) ان کی طاقت کے مطابق ان سے کام لینا (۳) جن جانوروں سے کام نہ لیا جائے ان کو بھی کھانا دینا۔ رسول کریم اللہ نے فرمایا ہے۔ ایک دفعہ کئی دن تک بارش ہوتی رہی اور پرندوں کو دانہ نہ ملا۔ ایک شخص نے ان کو دانہ ڈالا۔ اس وجہ سے اُسے ایمان نصیب ہوا اور وہ جنت میں چلا گیا۔ کے قرآن کریم میں بھی آتا ہے۔ وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقَّ مَّعْلُومٌ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ہے مؤمنوں کی یہ بھی صفت ہے کہ ان کے مال میں ان کا بھی حصہ ہوتا ہے جو مانگ سکتے ہیں اور جو نہیں مانگ سکتے ان کا بھی حصہ ہوتا ہے۔ نہ مانگ سکنے والوں میں حیوانات اور پرند شامل ہیں اُن کو بھی کھانے کے لئے دینا چاہئے۔ (۴) بے زبان جانوروں کی سردی گرمی اور اُن کے شہوانی جذبات اور ان کی اولاد کا خیال رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ آب میں وہ نیکیاں بیان کرتا ہوں جو قومی نیکیاں ہیں۔ (۱) زکوه دینا (۲) ضروریات قومی کے لئے چندہ دینا (۳) مهمان نوازی کرنا (۴) خدمت قومی کرنا (۵) اطاعت حکام (1) حکام سے تعاون کرنا (۷) حفاظت ملک کرنا (۸) ذمہ داری کا احساس (۹) غلطی پر خوشی سے سزا بھگتنا (۱۰) اشاعت حسنات یعنی لوگوں کی نیکیاں پھیلانا (11) دشمنان قوم سے اجتناب کرنا (۱۳) قومی عزت کی حفاظت کرنا۔ قوم پر اگر کوئی حرف لاتا ہو تو اس کی تردید کرنا۔ (۱۳) تجارت میں ایمانداری اور دیانتداری اختیار کرنا (۱۴) تعلیم دینا (۱۵) تربیت کرنا۔ آب میں وہ نیکیاں بیان کرتا ہوں جو خدا تعالی سے تعلق رکھتی ہیں۔ (1) ایمان میں کامل ہونا (۲) محبت الهی (۳) اعمال شریعت عبادات اور معاملات کو پورا کرنا۔ (۴) رجاء یعنی خدا تعالیٰ پر اُمید رکھنا (۵) خوف یعنی خدا تعالی کی عصمت سے خوف رکھنا (۶) دلی پاکیزگی (۷) توکل یعنی باوجود اپنی طرف سے کوشش کرنے کے یہ احساس ہونا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی نصرت آئے گی تب کامیابی ہوگی۔ (۸) اخلاق حسنہ سے جو خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اُنکا خیال رکھنا۔ جیسے عہد کی پابندی وغیرہ ہے۔ (۹) تمام عقائد باطلہ کا رد کرنا (۱۰) اللہ تعالی کی شان میں اگر کوئی شخص بے ادبی کرے مثلا کے اُس نے مجھے کیا دیا ہے۔ مجھ پر بڑا ظلم کیا ہے تو اُسے سمجھانا کہ یہ خدا تعالیٰ کے ادب کے خلاف ہے اس سے باز رہو۔ (11) تبلیغ حق شعائر