انوارالعلوم (جلد 9) — Page 224
انوار العلوم جلد 9 ٢٢マ منهاج الطالبين کے طور پر چوری کرتے ہیں۔ چنانچہ بعض گاؤں میں دستور ہے کہ ایک دوسرے کا مال چرا لیتے ہیں۔ یہ بھی بڑائی ہے۔ (۲۷) مار پیٹ (۲۸) فجر بے جا (۲۹) بہتان لگانا (۳۰) غیبت کرنا (۳۱) عیب چینی کرنا۔ عیب چینی اور غیبت میں فرق ہے اور وہ یہ کہ غیبت کے معنے ہیں کسی کی بدی لوگوں میں بیان کرنا تا کہ وہ ذلیل ہو اور چغل خوری یہ ہے کہ اگر کسی شخص کے متعلق کوئی شخص کوئی بڑی بات بیان کرے تو اُسے جا کر بتانا اور ان کی آپس میں لڑائی کرانا۔ (۳۲) عیب لگانا (۳۳) تحقیر کرنا لوگوں میں ذلیل قرار دینا (۳۴) نام دھر نا جیسا کہ ہمارے ملک میں لوگوں کے مختلف قسم کے نام رکھ دیئے جاتے ہیں۔ (۳۵) استہزاء کرنا یعنی حقیر اور ذلیل کرنے کے لئے ہنسی تمسخر کرنا۔ (۳۶) منہ چڑانا بچوں اور عورتوں میں یہ بہت عادت ہوتی ہے۔ (۳۷) منصوبہ بازی کرنا یعنی یہ سوچنا کہ فلاں کو کس طرح نقصان پہنچایا جائے۔ (۳۸) تعذیب یعنی بجائے سزا کے دُکھ دینا (۳۹) غصہ ہونا وہ غصہ جس کا اظہار کیا جائے۔ (۴۰) انتقام میں شدت یعنی جتنا انتقام لینا چاہئے اس سے زیادہ لینا۔ (۴۱) رشوت لینا (۴۲) رشوت دینا (۴۳) سود لینا (۴۴) سود دینا۔ یہ موٹی موٹی بدیاں ہیں جو دوسرے انسانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ آب میں وہ بدیاں بیان کرتا ہوں جو انسانوں کے علاوہ دوسری مخلوق سے تعلق رکھتی ہیں:۔ (۱) بد بودار چیزیں استعمال کرنا۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے۔ بد بودار چیزیں کھانے سے ملائکہ کو تکلیف ہوتی ہے اور وہ ایسے انسان کے پاس نہیں آتے۔ (۲) بلا وجہ گھر میں کتار کھنا، رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے جس گھر میں کتا ہو وہاں فرشتے نہیں جاتے۔ اسکے آب میں وہ بدیاں بیان کرتا ہوں جو دوسرے جانوروں سے تعلق رکھتی ہیں:۔ (۱) جانوروں کو بلاوجہ مارنا (۲) جانوروں سے زیادہ کام لینا۔ اس بڑائی میں عام طور پر زمیندار مبتلاء ہوتے ہیں۔ وہ جانور سے کام لیتے رہتے ہیں اور جب وہ کام دینے کے ناقابل ہو جاتا ہے اور مرنے لگتا ہے تو مدیح والوں