انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 216 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 216

انوار العلوم جلد 8 ۲۱۶ منهاج الطالبين ایسی بات ہے کہ نوکر کو کہیں فلاں اسباب اُٹھا کر اندر رکھ دو۔ نو کر رکھنے کے لئے مستعد ہو اور ہم نے اُسے کہہ دیا کہ رکھ دو لیکن اگر اُسے یہ پتہ نہیں کہ کہاں کہاں رکھنا ہے تو وہ میز کی جگہ کری اور کرسی کی جگہ میز رکھ دیگا یہی حال اس شخص کا ہو سکتا ہے جسے نیکیوں کے کرنے اور بدیوں سے بچنے کے مواقع کا علم نہ ہو۔ پس مواقع کا معلوم ہونا بھی ضروری ہے۔ (۳) یہ معلوم ہو کہ کونسی بدیاں میرے اندر ہیں جنہیں میں نے دُور کرنا ہے۔ جب تک اس بات کا علم نہ ہو وہ اپنا علاج کس طرح کر سکتا ہے۔ پس روحانی علاج کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ معلوم ہو کہ میرے اندر کیا کیا بدیاں ہیں اور کون کون سی نیکی کی کمی ہے تاکہ بدیوں سے بچوں اور نیکیاں حاصل کرنے کی کوشش کروں۔ اگر ایک شخص کے قلب میں زنگ اور تاریکی اور رکاوٹ نہیں ہے تو اوپر کی باتیں معلوم ہونے پر وہ نیک ہو جائے گا۔ جب تک اپنی کمزوریوں کا علم نہ ہو کوئی انسان علاج نہیں کر سکتا۔ اور اگر معلوم ہو جائیں تو نہایت آسانی سے علاج کر سکتا ہے۔ آب میں ان تینوں باتوں کی موٹی موٹی تشریح بیان کرتا ہوں۔ اوّل میں بدیوں اور نیکیوں کے علم کو لیتا ہوں۔ میں نے دیکھا ہے بہت لوگ ایسے موجود ہیں کہ اُن میں استعداد ہے کہ نیک ہو جائیں مگر انہیں بدیوں اور نیکیوں کا پتہ نہیں ہوتا۔ کئی لوگ مردوں میں سے بھی اور عورتوں میں سے بھی کہتے ہیں۔ کیا ہم میں (۱) فسق و فجور ہے (۲) ظلم ہے (۳) ہم لوگوں کا مال کھا جاتے ہیں (۴) جھوٹ بولتے ہیں (۵) زنا کرتے ہیں۔ اگر نہیں تو پھر ہم میں کونسی بڑائی ہے۔ گویا جن میں یہ باتیں نہ ہوں وہ سمجھتے ہیں ان میں کوئی عیب نہیں ہے اور لوگ یہ پانچ عیب شرعی قرار دیا کرتے ہیں گویا اس سے زیادہ عیب نہیں۔ حالانکہ یہ لمبا سلسلہ چلتا ہے اور عیب سینکڑوں تک پہنچتے ہیں۔ اس وقت ان سب کا بیان کرنا مشکل ہے۔ وقت کے لحاظ سے بھی اور یوں بھی کہ بعض عیب انسان کے علم سے اوپر ہوتے ہیں اور ایسا انسان جسے سب عیوب کا علم تھاوہ محمد الہی کی ذات تھی اور انسانوں کو بھی عیوب کی اطلاع دی جاتی ہے مگر اسقدر علم کسی انسان کو نہ ہوا ہے نہ ہو سکتا ہے جس قدر رسول کریم کو تھا۔ ایک دفعہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک دوست کو سمجھا رہا ہوں کہ ورزش نہ کرنا بھی گناہ ہے مگر یوں ہم اسے گناہ نہیں کہتے۔ لیکن ایک انسان جس کی زندگی پر لاکھوں انسانوں کی زندگی کا مدار ہو اگر وہ اپنی زندگی کی حفاظت نہیں کرتا تو وہ گناہ کرتا ہے۔ محمد رسول اللہ ا سے پڑھ کر کون بہادر ہو سکتا ہے مگر جنگ میں آپ کی حفاظت کے لئے پہرہ ہوتا تھا اور آپ کے گھر پر