انوارالعلوم (جلد 9) — Page 181
۱۸۱ منھاج الطالبین ہے مگر میز میں نہیں گھس سکتی۔کیونکہ یہ اس کے اثر کو قبول نہیں کرتی۔اس سے معلوم ہوا تبھی کوئی کام ہو سکتا ہے جبکہ ایک طرف کام کرنے کی طاقت اور دوسری طرف اثر قبول کرنے کی قابلیت ہو۔ہر ذرّہ جو پایا جاتا ہے اس میں کھینچنے اور کھینچے جانے کی طاقت ہے۔پہلی باطنی جہت جذب یعنے کھینچنے کی طاقت ہے۔اور اسکے ساتھ کی میل یعنی جھکنا جب موافق سامان پیدا ہو جائیں گے۔وہ کھینچنے لگ جائیگا یا دوسری طرف کھینچ جائیگا۔اسی طرح دوسری جہت دفع کی ہے اورا س کے ساتھ کی دوسری طاقت اعراض کی۔تیسری خصوصیت ہر ذرّہ میں افناء کی ہے۔ہر چیز جو اپنا وجود قائم کرتی ہے دوسری اشیاء کو فنا کرتی ہے۔مثلاً مَیں اپنا ہاتھ یہاں سے اُٹھا کر وہاں رکھوں تو پہلے ہاتھ رکھنے کی جو شکل بنی تھی وہ فنا کرکے دوسرے بنائی گئی۔اسی طرح ذرّات جب اثر قبول کرکے نئی شکل اختیار کرتے ہیں تو پہلی پر فناوارد ہو جاتی ہے۔اسکے مقابل کی خصوصیت فنا کی ہوتی ہے۔یعنی ہر ذرّہ میں جہاں دوسرے کو فنا کرنے کی قابلیت ہے وہاں اس میں خود فنا ہونے کی بھی قابلیت ہے۔چوتھی خصوصیت ابقار کی ہے۔کوئی چیز گرائو آگے دیوار ہو تو وہ اُسے ٹھیرا لیگی۔یہ باقی رکھنے کی طاقت ہے۔اس کے مقابل کی خصوصیت بقاء ہے یعنی باقی رہنے کی قابلیت۔پانچویں خصوصیت اظہار کی ہے۔یعنی بعض چیزوں کو اُبھارنا، ظاہر کرنا، ہر ذرّہ دوسرے کو اُبھار تا ہے۔اسے موٹا اور نمایاں کر دیتا ہے۔اسکے مقابل کی خصوصیت ظہور ہے۔یعنی ہر ذرّہ میں نمایاں ہونے اور ظاہر ہونے کی خصوصیت بھی ہے۔چھٹی خصوصیت اخفار ہے یعنی کسی چیز کو مخفی کر دینا۔مثلاً میرے ہاتھ کے پیچھے کوئی چیز ہو تو وہ اسے چھپا دیگا۔اسکے مقابلہ میں خفاء یا چھپنے کی طاقت ہے۔یعنی اپنے وجود کو مخفی کر دینا اور دوسرے کے سایہ میں آجانا۔یہ طاقتیں جو مادہ کے باریک سے باریک حصّہ میں پائی جاتی ہیں اخلاق کی بنیاد ہیں۔تمام اخلاق کی بنیاد انہی پر ہے۔اور یہی ترقی کرتے کرتے انسان میں ایک حیرت انگیز صورت میں ظاہر ہو جاتی ہیں۔جوں جوں مادہ مرکب ہوتا جاتا ہے اجزاء ملتے جاتے ہیں۔اسکے افعال میں زیادتی اور صفائی پیدا ہوتی جاتی ہے۔جوں جوں مادہ ترقی کرتا ہے یہ خاصیتیں اعلیٰ پیرایہ میںاور مختلف اقسام سے ظاہر ہوتی ہیں۔اور جس قدر ادنیٰ ہوتا جاتا ہے ان خصوصیات کا ظہور ادنیٰ اور محدود ہوتا جاتا ہے جبتک خالص مادی قوانین کے ماتحت یہ خاصیتیں عمل کرتی ہیں اُسوقت تک ہم ان کے ظہوروں کو