انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xix of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page xix

11 ہوئے حضور نے فرمایا :۔ اس وقت سلسلہ کے کام دو طریق پر چل رہے ہیں۔ کچھ حصہ کاموں کا مجلس معتمدین کے ذریعہ جو ا انجمن احمد یہ کہلاتے ہے ، انجام پاتا ہے اور کچھ نظارت کے ذریعہ ہوتا ہے۔ آئندہ کیلئے یہ کیا گیا ہے کہ نظارت کے کام مجلس معتمدین کے قواعد میں تبدیلی کر کے اس میں شامل کر دئے گئے ہیں اور صدر انجمن اس جماعت کا نام رکھا گیا ہے جس میں تمام جماعت کے نمائندے شامل ہونگے۔ پہلے صدر انجمن ایک ذہنی وجود تھا مگر آئندہ اسے یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ امور جو ساری جماعت سے تعلق رکھتے ہونگے اور جن کی ذمہ داری ساری جماعت پر عائد ہوگی وہ اس کے مشورہ کے بغیر نہ ہونگے۔" حضور نے تفصیل سے بیان فرمایا کہ دونوں طریقوں کے علیحدہ علیحدہ ہونے کی وجہ سے جو نقصانات ہو رہے تھے اب وہ انشاء اللہ تعالٰی دور ہو جائیں گے اور سلسلہ کا کام بہتر طریق پر چلے گا۔ آخر میں حضور نے فرمایا :۔ "ہمیں سادہ زندگی بسر کرنی چاہئے اور کام کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے ۔ پھر یہ کام چونکہ سب کے اتحاد سے ہو سکتے ہیں اس لئے میں سب کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپس میں اتحاد اور محبت بڑھانے کی کوشش کریں۔ پھر چونکہ یہ سب باتیں خدا تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہیں اس لئے میں دوستوں سے چاہتا ہوں کہ اپنی اور سب کی روحانی ترقی ، سلسلہ کے کاموں اور ترقی کیلئے دعائیں کرتے رہیں۔" (۱۰) افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۲۵ء ۲۶ دسمبر ۱۹۲۵ء کو جلسہ سالانہ کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ ہماری جماعت کے کاموں میں ایک خصوصیت ہے اور وہ یہ کہ ہماری جماعت کے کام تقدیر عام کے ماتحت نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی تقدیر خاص کے ماتحت ہوتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنی ترقی اور کامیابی کے لئے اسی سے مدد مانگنی چاہئے۔ دعائیں کرتے ہوئے جلسہ کی کارروائی میں شامل ہوں اور جلسہ کے اوقات کو ضائع نہ ہونے دیں بلکہ ان سے پورا فائدہ اٹھائیں۔