انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 150 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 150

انوار العلوم جلد ؟ ۱۵۰ افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۲۵ء اب پروگرام کے مطابق انشاء اللہ جلسہ کی کارروائی شروع ہو گی مجھے چونکہ اور کام ہے اس لئے میں جاتا ہوں۔ دوستوں کو چاہئے کہ دور دراز سے ہمت کر کے آئے ہیں تو جلسہ کے اوقات کو ضائع نہ ہونے دیں اور لیکچر دینے والے جو بات کہیں اسے غور سے سنیں کیونکہ جب تک غور سے کوئی بات نہ سنی جائے اس کا فائدہ نہیں ہوتا اور مومن کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ جب اس کے سامنے خدا کی بات کی جائے تو ڈھیلا ہو کر خدا کے حضور گر پڑتا ہے۔ پس احباب ہر ایک بات غور اور توجہ سے سنیں۔ (الفضل ۸ جنوری ۱۹۲۶ء)