انوارالعلوم (جلد 9) — Page 127
انوار العلوم جلد 9 ۱۲۷ جماعت احمد یہ کا جدید نظام عمل بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ جماعت احمدیہ کا جدید نظام عمل فرموده مورخه ۱۹ اکتوبر ۱۹۲۵ء) آج آپ لوگوں کو کسی عام جلسہ یا کسی مذہبی مسئلہ کے متعلق کوئی بات سنانے کے لئے جمع نہیں کیا گیا بلکہ ایک ایسی ذمہ داری کی طرف توجہ دلانے کے لئے جمع کیا گیا ہے جس کو اٹھانے اور پورا کرنے میں آپ سب لوگ شریک ہیں۔ آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ اس وقت سلسلہ کے کام دو طریق پر چل رہے ہیں۔ کچھ حصہ کاموں کا مجلس معتمدین کے ذریعہ جو صدر انجمن احمد یہ کہلاتی ہے انجام پاتا ہے اور کچھ نظارت کے ذریعہ ہوتا ہے۔ ۱۹۲۴ء میں جو مجلس شوری ہوئی اس میں بڑی بحث و مباحثے اور تبادلہ خیالات کے بعد یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ان دونوں صیغوں کو ملا دیا جائے اور مجلس معتمدین کے کام کو بھی نظارت کے سپرد کر دیا جائے۔ میں نے اس فیصلہ کے بعد غور کر کے اس میں کسی قدر تبدیلی کر دی ہے۔ اور وہ یہ کہ گوجیہ ما کہ میں نے بارہا سنایا ہے۔ صدر انجمن کا نام اور اس کے کام کا طریق اوروں کا تجویز کردہ تھا نہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا لیکن چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اس کے متعلق منظوری ہو چکی تھی۔ اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام نام جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ میں قرار پا چکے تھے ، ان کو قائم رکھا جائے۔ جیسا کہ میں نے ریویو اور تشحیذ الاذہان ملاتے وقت اس نام کو عظمت دی تھی جو حضرت مسیح موعود نے تجویز کیا تھا۔ اور اب رسالہ اور اب رسالہ پر موٹا ریویو آف ریلیجنز لکھا جاتا ہے۔ اور باریک تشحیذ الاذہان پس جب کام ایک ہی رنگ میں ہوتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ اس نام کو چھوڑ دیا جائے جو گو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تجویز نہ کیا ہو مگر آپ نے منظور کیا ہو۔ پس بجائے