انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 94 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 94

۹۴ غیر احمدی مولویوں کے فتویٰ کی زد رسول کریمؐ تک پھر ایک اور اشتہار انہوں نے شائع کیا ہے جس میں وہ لکھتے ہیں۔مرزا صاحب نے نبی بن کر ہم کو نئی بات کیا بتلائی ہے کہ ہم انہیں مانیں۔لیکن جس وقت وہ آپ پر کفر کا فتوی ٰلگاتے ہیں اس وقت ان کو یہ خیال کیوں پیدا نہیں ہوتا کہ جب حضرت مرزا صاحب نے کوئی نئی بات نہیں بتائی تو پھر فتویٰ کس بات پر لگاتے ہیں۔اگر ہم پر وہ کفر کا فتوی ٰاس لئے لگتے ہیں کہ جو معنی وہ خاتم النبین کے کرتے ہیں وہ ہم نہیں کرتے تو ان کو چاہئے پہلے اور حضرت عائشہؓ پر کفر کا فتویٰ لگائیں۔پھر حضرت مغیرہؓ پر جو کہتے تھے میرے بچوں کو خاتم النبین کی تا کی زیر کے ساتھ قراءت یاد نہ کراؤ۔پھر اس پر بھی بس نہیں ہوگی بلکہ یہ فتویٰ تو اس سے بھی اوپر جائے گے یعنی رسول اللہ ﷺپر بھی ان کو فتویٰ لگانا پڑے گا کیونکہ جب آپ کو یہ معلوم تھا کہ آپ کے بعد نبی نہیں ہو سکتا تو آپ نے یہ کیوں فرمایا کہ اگر ابراہیم زندہ رہتاتو ضرورنبی ہوتا۔ایک شیعہ کاقصّہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام ایک شیعہ کا قصہ بیان فرمایا کرتے تھے کہ ایک عمر رسیدہ شیعہ سخت بیمار ہو گیا۔جب اس کے بچنے کی کوئی امید نہ رہی تو بیٹوں نے درخواست کی کہ آپ ہمیں کوئی ایسا نکتہ بتا جائیں جس سے ہمارا ایمان کامل ہو جائے۔کہنے لگا صبر کرو، ابھی میں اچھا ہوں۔جب حالت زیادہ نازک ہو گئی تو بیٹوں نے پھر یاد دہانی کرائی تب اس نے کہہ۔نہایت ہی راز کی بات آج میں تم پر ظاہر کرتا ہوں اور وہ یہ کہ کچھ کچھ بُغض تم امام حسن سے بھی رکھنا کہ وہ خلافت سے کیوں دست بردار ہو گئے تھوڑی دیر کے بعد پھر بیٹوں نے درخواست کی کوئی اور بات۔کہنے لگا کچھ کچھ بغض امام حسین سے بھی رکھنا کہ انہوں نے مدینہ کیوں چھوڑا۔کچھ دیر کے بعد پھر بیٹوں نے درخواست کی کوئی اور نکتہ آپ بتائیں۔کہنے لگا اتنا ہی کافی ہے جو میں نے بتا دیا۔لیکن جب بیٹوں نے اصرار کیا تو کہنے لگا تھا تھوڑا بغض حضرت علی ؓسے بھی رکھنا کہ وہ شروع میں ہی بزدلی نہ دکھاتے تو خلافت دوسروں کے ہاتھ میں کیوں جاتی۔اس کے بعد بیٹوں نے پر اصرار کیا کہ کوئی اور بات بھی بتائیں۔تو اس نے کہا اچھا تھوڑا بُغض رسول کریم ﷺ سے بھی رکھنا کہ انہوں نے جرات کر کے اپنے سامنے ہی کیوں نہ حضرت علی کے ہاتھ پر بیعت کروا دی۔اس کے بعد بیٹوں نے پھر اصرار کیا تو کہا۔اچھا کچھ بُغض جبرائیل سے بھی رکھنا کہ اس کو تو وحی حضرت علی کے لئے دی گئی تھی وہ بھول کر رسول کریم کی طرف کیوں چلا گیا۔اس کے بعد وہ فوت ہو گیا۔اس پر کسی جلے ہوئے سنی نے کہہ دیا اگر وہ تھوڑی دیر زندہ رہتا تو