انوارالعلوم (جلد 9) — Page 71
۷۱ حج بیت الله او رفتنہ حجاز کو تباہ کر دے گا۔اور ادھر عالم اسلام ان کے اس رویہ کے خلاف ہے تو چونکہ ان کی دیرینہ خواب پوری ہوتی نظر نہ آتی تھی انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ وہ انگریزوں کو ناراض کریں گے اور عالم اسلامی کو خوش۔اور وہ یہ امید رکھتے تھے کہ ان کے اس رویہ سے مسلمانوں کی ہمدردی ان کے ساتھ ہو جائے گی۔یہ فیصلہ کر کے انہوں نے انگریزی معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ ان کو انگریزوں سے مدد ملنی بند ہوگئی۔انگریز حجاز کے بچانے کے لئے جو رقم ابن سعود کو دیتے تھے اس کو انہوں نے بند کردیا۔شریف مکہ پر ابن سعود کا حملہ امیرابن سعود نے یہ دیکھ کر کہ اس سے عمدہ موقع کو ئی نہ ملے گا، حجاز سے ایک علاقہ کا مطالبہ کیا۔شریف حسین نے اس علاقہ کے دینے سے انکار کیا اور وہ جنگ شروع ہو گئی جو اَب شروع ہے۔امیرابن سعود نے چاہا تھا کہ وہ ساتھ تی یُردن پار کے علاقے پر جسم کے امیر شریف کے لڑکے امیر عبداللہ مقرر ہیں، حملہ کر دیں مگر چونکہ اسے انگریزوں نے اپنی حفاظت میں رکھا ہوا ہے تاکہ عراق اور فلسطین کے در میان کا راستہ کھلا رہے اس لئے اس میں تو ان کو کامیابی نہ ہو سکی مگر حجاز سے باقاعدہ جنگ شروع ہو گئی۔شریف حسین کو امید تھی کہ جنگ کے شروع ہونے پر انگریز پرانے تعلقات کی بناء پر ان کی مدد کریں گے مگر یہ امید بر نہ آئی انگر یزوں نے صاف کہہ دیا کہ جب تک وہ معادہ پر دستخط نہ کریں گے، اس وقت تک ان کی مدد نہ کی جائے گی۔مسلمانوں نے ان کی ہمدردی نہ کی اور سمجھا کہ اب ان کو ترکوں سے بغاوت کرنے کی سزا ملنے لگی ہے۔بیٹوں کی طرف سے بھی مددنہ ملی جو موجودہ حالات میں ان کو انگریزی حکومت سے معاہدہ کر لینے کا مشورہ دیتے تھے، صرف ان کی اپنی طاقت باقی رہ گئی اور وہ امیر نجد کے مقابلہ پرکچھ حیثیت نہ رکھتی تھی۔جس کی وجوہ یہ تھیں ۱) انہوں نے حکومت کو باقاعدہ بنانے کے خیال سے مغربی حکومتوں کی طرح تمام محکمہ جات جاری کر دیئے تھے ملک کی آمد کم ہے نتیجہ یہ ہوا کہ ٹیکس بڑھانے پڑے اور بد و امیر جو سرکاری امداد کے ہمیشہ سے امیدوار رہے ہیں، ان سے ناراض ہو گئے۔(۲) دوسرے ملکوں کی ہمدردی کے حصول کی غرض سے انہوں نے بدوؤں کو ڈاکہ سے روکنا شروع کیا اور اگر وہ ڈاکہ ڈالتے تو ان کو سزادیتے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بدو اور بھی ان سے ناراض ہوگئے۔(3) بدوؤں کی آمدن کے خیال سے انہوں نے اونٹوں وغیرہ کے کرائے زیادہ مقرر کئے۔اس سے باہر کے لوگ بھی ناراض ہو گئے اور بدوالگ ناراض تھے۔