انوارالعلوم (جلد 9) — Page x
مثالیں پیش فرمائیں۔ نیز صبر کی تعلیم پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے بعض تربیتی مسائل کی طرف توجہ دلائی۔ (۲) مستورات سے خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۲۴ء جلسہ سالانہ مستورات میں حضور انور نے عورتوں کو تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ ہماری عورتیں خدمت دین کا جذبہ رکھتی ہیں اور وہ عورتیں جو پہلے اپنے وقت کو لڑائی جھگڑوں یا غیبت میں گنواتی تھیں اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قبول کر کے خدمت دین میں صرف کرتی ہیں۔ حضور نے یورپ کی عورتوں کی مثال دیتے ہوئے فرمایا ۔ " وہاں ہر ایک عورت تعلیم یافتہ ہے کوئی عورت ایسی نہ ہوگی جو تعلیم یافتہ نہ ہو اور کوئی عورت اس قسم کی نہیں مل سکتی جو اس بات کو سمجھتی نہ ہو کہ تعلیم کی کیا قدر ہوتی ہے۔" حضور نے احمد ہی عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ۔ وہ اپنی کمزوریوں کے خیال کو چھوڑ کر دینی اور دنیاوی تعلیم میں کوشش کریں۔ وہ یاد رکھیں کہ محض جوش کام نہیں آتے جب تک اس کے ساتھ علم و ہنر نہ ہو۔ بہتوں کے دل میں جوش ہے کہ وہ خدمت دین کریں مگر یہ جوش اس وقت کام آئے گا جب علم و تربیت کے ساتھ ہو۔ اگر تعلیم و تربیت نہ ہو تو کوئی نتیجہ پیدا نہ ہو گا۔" (۳) من انصاری الی الله ۱۹۲۴ء میں اشاعت اسلام کی غرض سے جو سفر ولایت اختیار کیا گیا اس میں تبلیغی کوششوں کتب کی اشاعت اور سفر پر ہزاروں روپے خرچ ہوئے۔ اسی طرح اس سفر کے نتیجہ میں کام بڑھ جانے کی وجہ سے بھی اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا۔ حضور نے اس سلسلہ