انوارالعلوم (جلد 9) — Page 64
۶۴ قیاس کر کے یہ کہا جا سکتا ہے کہ حاجیوں کی جانیں اور مال سخت خطرہ میں ہیں۔گو دل سے یہی دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے کہ وہ غریب لوگ جو اس کے جلال کے ظاہر کرنے والے گھر کی زیارت کی غرض سے اس خطرہ کے وقت میں گھروں سے نکلے ہیں ہر قسم کے شرسے محفوظ رہیں۔آمین۔میں انشاء الله تعالی اگلے مضمون میں عرب کے موجودہ فتنہ کے متعلق سیاسی نقطہ نگاہ سے بھی کچھ روشنی ڈالوں گا۔خاکسار مرزا محموداحمد (الفضل ۴ جون ۱۹۲۵ء)