انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 545 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 545

۵۴۵ ہوتی ہوئی اپنے کانوں سے سنی لیکن ان کے دلوں میں غیرت نہ پیدا ہوئی۔لیکن مجھے یقین ہے کہ اسلام کی آواز بے جو اب نہ جائے گی۔اسلام سے محبت رکھنے والے چاروں طرف سے لبیک کہتے ہوئے آئیں گے اور دیوانہ وار اس کے جھنڈے کے گرد جمع ہو جائیں گے۔تب خدا کی نصرت نازل ہوگی اور اس کی محبت جوش میں آئے گی۔تاریک بادل چھٹ جائیں گے اور اس کے فضل کی شُعائیں دنیا کی تاریکی کو مٹا دیں گی۔و أخر دعوانا أن الحمد لله رب العلمين - خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان ضلع گورداسپور۔پنجاب ۵ مئی ۱۹۲۷ء ( الفضل ۳۱ مئی ۱۹۲۷ء) ! ال عمران :۱۱۱ ! العنكبوت:۷۰