انوارالعلوم (جلد 9) — Page 493
۴۹۳ مکّرم ہوتا ہے پس آپ لوگوں کو چاہئے صلح کرنے والے کام کریں صے سے چونکہ خدا تعالی کی رضا بھی حاصل ہوتی ہے اس لئے میں کہتا ہوں خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے صلح کرو۔میں دعا کرتا ہوں کہ ہندوستان کے باشندے خدا کو راضی کرنے والے کام کر سکیں ان سے قوم کی خدمت ہو سکے وہ ملک کے امن اور ترقی کے لئے کوشش کرنیوالے ہوں جو ایسا کرے گایعنی محبت و پیار اور صلح و آشتی سے رہے گاوہ دنیا کے تاج پر ہیرا بن کر چمکے گا اور میں یہ چاہتا ہوں کہ خدا اس ملک اور اس ملک کے باشندوں کو ہیرا بنا کر چمکائے۔اے خدا! تُوایسا ہی کر۔آمین۔خاتمہ تقریر پر صدر جلسہ کے ریمارکس حضرات! میں اپنی طرف سے اور آپ لوگوں کی طرف سے مرزا صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے اپنے قیمتی خیالات آپ کے سامنے ظاہر فرمائے ہیں اور ایسے نیک سبق ہمیں دئیے امید ہے کہ اگر ان پر عمل کیا جائے تو ملک اور قوم کے واسطے مفید ہوں گے، میں امید کرتا ہوں میرے مسلمان بھائی جو کچھ مرزا صاحب نے ملک کی بہتری کے لئے دونوں قوموں کو سبق دیئے ہیں ان کو دل میں جگہ دیں گے اور ان پر غور کریں گے اور میں دوبارہ اپنی طرف سے اور آپ لوگوں کی طرف سے شکریہ کا اعادہ کرتا ہوں اور پھر آپ کو ان سبقوں پر غور کرنے کی طرف توجہ دلاتا ہوا یہ جلسہ برخاست کرتا ہوں۔۱؎ الفاتحة :،۷،،۲ ۲؎ فاطر:۲۵ ۳؎ النحل :۳۷ ۵؎ البقرة:۲۵۷ ۶؎ الاعراف :۸۹ ۷؎ یو نس :۱۰۰ الكهف :۳۰ و أل عمران :۹۸ ال اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد ۲ صفحہ ۲۲۹، ۲۳۰ مطبوعہ بیروت l۳۸۵ھ ۱۲؎ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے وہ الفاظ جن کی طرف یہاں اشارہ کیا گیا ہے حضور کی ’’پیغام صلح‘‘ نامی کتاب سے نقل کئے جاتے ہیں۔(مرتب تقرير) جو لوگ ناحق خدا سے بے خوف ہو کر ہمارے بزرگ حضرت محمد مصطفى ٰصلى الله عليه و سلم کو بُرے الفاظ سے یاد کرتے اور آنجناب پر ناپاک تہمتیں لگاتے اور پر بدزبانی سے باز نہیں آتے ہیں ان سے ہم کیونکر صلح کریں۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہم شور زمین کے