انوارالعلوم (جلد 9) — Page 458
۴۵۸ کی دنیا میں ایک قوم ہے اور جب یہ ماننا پڑے گا تو کیونکر اس میں سے ہے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ ہندوؤں کے بزرگوں کو گالیاں نکالے۔مہاراج کرشن درام چندر جی نبی تھے میں تومانتا ہوں کہ کرشن اور رام چندرجی نبی تھے۔ممکن ہے دوسرے مسلمان میرے ساتھ متفق نہ ہوں لیکن وہ بھی اگر انہیں اچھا نہ کہیں تو انہیں بُرا بھی نہیں کہہ سکتے کیونکہ وہ سب قرآن کو ماننے والے ہیں۔اگر مسلمان مسلمان ہیں اور اگر قرآن شریف کی تعلیم ان کے لئے حجت ہے تو وہ ہرگز ہرگز اس آیت کے ماتحت جو میں نے پڑھی ہے کسی قوم کے نبی کو بُرا نہیں کہہ سکتے۔قرآن شریف میں جو یہ کہا گیا ہے کہ ہر قوم میں نبی آۓ اس میں یہ بھی مصلحت ہے کہ مسلمانوں کو بتایا جائے کہ وہ کسی قوم کے نبی کو بُرا نہ کہیں کیونکہ وہ خدا کی طرف سے ہیں۔لیکن جہاں تک میں جانتا ہوں ہندو اس کے مقابل پر اپنی کوئی تعلیم نہیں پیش کرسکتے جس میں انہیں اس قسم کی تعلیم کے ذریعہ مذہبی رواداری کا سبق دیا گیا ہو اور جس سے وہ دوسرے مذاہب کے بزرگوں کی عزت کرنا سیکھیں۔جس طرح میں کرشن اور رام چندرجی کی عزت کرتا ہوں کیونکہ وہ قرآن کی تعلیم کے مطابق نبی تھے اسی طرح ہندو وید سے جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ تعلیم نہیں پیش کر سکتے کہ وہ بھی دوسری اقوام کے نبیوں کو نبی کہیں مگر بہرحال ان کو عقلاً یہ ضرور تسلیم کرنا ہو گا کہ کم سے کم دوسری اقوام کے بزرگوں کو بُرا کہنامذہب کا حصہ نہیں ہو سکتا۔تمام ملکوں میں نبی پھر خدا تعالی نے مسلمانوں کو یہ ہی نہیں تھا کہ تمام قوموں میں نبی آئے بلکہ یہ بھی بتایا ہے ولقد بعثنا في كل امة رسولا ۳؎ کہ تمام قوموں میں رسول آئے۔پس کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتاکہ قرآن میں نذیر کالفظ ہے رسول نہیں ہے اور نذیر کچھ اور ہوتا ہے۔غرض قرآن کریم کے روسے ہر قوم میں نبی اور رسول آتے رہے ہیں اور کسی ملک میں بھی کسی نبی کا پتہ ملے مجھے اس کے ماننے میں عذر نہیں ہو سکتا۔خواه ہندوستان میں ہو، خواہ چین میں۔کیونکہ جب قرآن کریم کہتا ہے کہ ہر قوم میں نبی آئے تو مجھے ماننا پڑے گا کہ ضرور آئے۔اس صورت میں کسی ایسے شخص کے متعلق جسے کسی قوم یا کسی ملک کے لوگ نبی کہتے ہوں میں نہیں کہ سکتا کہ وہ جھوٹا تھا۔فرض کر لیا جائے اگر میں اسے اچھا نہیں کہہ سکتا تو کم از کم یہ جرات بھی مجھ میں پیدا نہیں ہو سکتی کہ میں اسے بُرا کہوں کیونکہ تعجب نہیں جسے میں بُرا کہوں اور جھوٹا ٹھہراوں کہ فی الواقع خدا کی طرف سے ہو۔پس ایک مسلمان جب قرآن