انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 255 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 255

۲۵۵ دور جا پڑیں گے اور اپنے رب سے ڈرتے رہیں گے۔‘‘ ’’دُعا کرتا ہوں اور جب تک مجھ میں دمِ زندگی ہے کئے جائوں گا اور دُعا یہی ہے کہ خدا تعالیٰ میری اس جماعت کے دلوں کو پاک کرے اور اپنا رحمت کا ہاتھ لمبا کرکے ان کے دل اپنی طرف پھیر دے اور تمام شرارتیں اور کینے ان کے دلوں سے اُٹھا دے۔اور باہم سچی محبت عطا کر دے۔اور مَیں یقین رکھتا ہوں کہ یہ دُعا قبول ہوگی اور خدا میری دعائوں کو ضائع نہیں کریگا۔‘‘ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی یہ دُعا قبول ہوگی اور خدا تعالیٰ اسے ضائع نہیں کرے گا۔مگر تم سوچ لو تم اس کے مصداق بنو گے یا بعد میں آنے والے؟ اگر بعد میں آنے والوں کے حق میں قبول ہوگی تو پھر ہمیں کیا فائدہ؟ اس لئے مَیں کہتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دُعا کو مد نظر رکھ کر کوشش کرو کہ ہم ہی اس کے مصداق ہوں اور اس نظارہ سے ہمیں ٹھنڈک پہنچے جو حضرت مسیح موعودؑ نے کھینچا ہے۔اس کے بعد مَیں دُعا کرکے جلسہ ختم کرتا ہوں اور جنہوں نے جانا ہے ان کو اجازت دیتا ہوں۔بک ڈپو والے کہتے ہیں مَیں سفارش کروں کہ ان کی شائع کردہ کتابیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتابیں ہیں احباب خریدیں۔آپ لوگوں کا فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتب کی اشاعت کریں۔خود خریدیں اور پڑھیں اور ان کو دنیا میں پھیلائیں یعنی دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ا ال عمران :1۹1،۱۹۶ ! ابن ماجه کتاب النکاح باب حسن معاشرة النساء میں حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں \" خيركم خيركم لا مله وأنا خيركم لا ملی ٣ التوبة :۱۱۹ م ملفوظات جلد اص ۲۰۵۔”واذاجاء هم امر من الا من اوالخوف اذاعوابه و لو ردوه الى الرسول و الى اولی الامر منهم لعلمه الذين يستنبطونه منهم\" (النساء:۸۴)