انوارالعلوم (جلد 9) — Page 153
بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسولہ الكريم منہاج الطالبین (فرمودہ مؤرخہ ۲۷ دسمبر۱۹۲۵ء بر موقع جلسہ سالانہ قادیان) حضور نے تشہد اور تعوذ کے بعد حسب ذیل آیات تلاوت فرمائیں:- اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّھَارِ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی الْاَلْبَابِ۔الَّذِیْنَ یَذْکُرُوْنَ اللّٰہَ قِیَامًا وَّ قُعُوْداً وَّ عَلٰی جُنُوْبِھِمْ وَ یَتَفَکَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۔رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلًا۔سُبْحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِo رَبَّنَآ اِنَّکَ مَنْ تُدْ خِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَیْتَہٗ۔وَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍo رَبَّنَآ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِيْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّکُمْ فَاٰمَنَّا۔رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّاٰ تِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِo رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰی رُسُلِکَ وَلَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ۔اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَo فَاسْتَجَابَ لَھُمْ رَبُّھُمْ اَنِّیْ لَآ اُضِیْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْکُمْ مِّنْ ذَکَرٍ اَوْ اُنْثٰی۔بَعْضُکُمْ مِنْم بَعْضٍ۔فَالَّذِیْنَ ھَاجَرُوْا وَاُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِھِمْ وَاُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ۔وَقَاتَلُوْا وَقُتِلُوْا لَاُکَفِّرَنَّ عَنْھُمْ سَیِّاٰ تِھِمْ وَلَاُدْخِلَنَّھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھَارُ۔ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰہِ۔وَاللّٰہُ عِنْدَہٗ حُسْنُ الثَّوَابِo (آل عمران رکوع:۲۰) مَیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں کہ اس نے اپنے فضل و کرم سے ہمیں پھر ایک دفعہ اپنے اس نشان کو پورا کرنے والا قرار دیا۔جو کہ اس نے اپنے مامور اور مُرسل کے لئے دُنیا میں قائم کیا۔پھر اس نے ہمیں اِس بات کی توفیق دی کہ کسی دُنیوی عزّت کے لئے نہیں کسی دنیوی خواہش کے لئے نہیں کسی مال و دولت کے لئے نہیں۔کسی آرام و آسائش کے لئے نہیں۔بلکہ صرف اسی کی