انوارالعلوم (جلد 8) — Page 62
۶۲ حضرت مسیح موعود کی ایک پیشگوئی مخالف مولویوں کے ذریعہ پوری ہوئی یہ ایک حضرت صاحب کی زبردست پیشگو ئی ہے جس کو مخالفوں نے پورا کیا ہے جب یہ لوگ ہنس رہے تھے تو اس کو پورا کر رہے تھے اور وہ یہ ہے کہ حضرت صاحب کو الہام ہوا تھا۔تو مریم ہے۔اس کے ساتھ ہی آپ کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ تیرے مخالف ایسے اُلوّ ہیں کہ کہیں گے تم نے مریم ہونے کا دعویٰ کیا ہے کیا تمہیں حیض بھی آتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس اعتراض کاذ کراسی الہام میں کیا ہے کہ ایسا اعتراض کریں گئے اور فرماتا ہے کہ اصل میں مریم سے مراد تو یہ ہے کہ تجھے اس مقام پر کھڑا کیا گیا کہ ابن مریم بنے۔پس تو انعام متواترة آتے آتے عیسیٰ بن جائے گا مگر یہ بد بخت حیض کے لیتھڑے ہی تلاش کرتے رہیں گے اب دیکھو یہ الہام پورا ہوا یا نہیں۔جب حضرت صاحب نے دعوی ٰکیا جب سے ہی یہ مولوی لیتھڑے تلاش کرنے میں لگے رہے اور آج بھی تلاش کر رہے ہیں۔مگر خدا کے فضل نے حضرت صاحب کو عیسیٰ بنا دیا کوئی کہے کہ کیوں اس الہام سے یہ مراد نہیں کہ مرزا صاحب کو حیض آیا جبھی تو کہا ہے کہ لوگ دیکھتے ہیں۔اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن کریم میں بعینہ اس طرح کے الفاظ آئے ہیں۔چنانچہ آتا ہے الذي خلق سبع سموت طباقا ماتری في خلق الرحمن من تفوت فارجع البصر هل ترى من فطور\" فرما یاخد انے سات آسمانوں کو پیدا کیا۔خدا کی پیدائش میں تُو نے کوئی نقص نہیں دیکھا نظر دوڑا کر دیکھ کیا ان میں کوئی نقص ہے۔اگر اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ نقص تو ہے مگر نظر نہیں آتا تو حضرت مرزا صاحب کے متعلق بھی یہی ہونا چاہئے اور اگر یہ معنے ہیں کہ لوگ دیکھ دیکھ کر تھک جائیں تو بھی انہیں کوئی نقص نظر نہیں آئے گا کیونکہ کوئی نقص ہے ہی نہیں تو یہاں بھی یہی معنی ہونگے کہ یہ لوگ دیکھ دیکھ کر تھک جائیں گے انہیں کوئی عیب نظر نہیں آئے گا کیونکہ کوئی عیب ہے ہی نہیں۔پس اس کے یہی معنی ہیں کہ حیض ہے ہی نہیں نظر کہاں سے آئے گا۔تو یہ ایک پیشگو ئی تھی جو مولویوں نے پوری کی ہے۔خداتعالی نے حضرت مسیح موعود کو کیا کہ مولوی چیتھڑے تلاش کریں گے کیونکہ گند ہ انسان گندی چیز کوی تلاش کرتا ہے مگر تجھے خدا مسیح بنادے گا۔مبائعین و غیر مبائعین کا اختلاف ایک اعتراش یہ کیا گیا ہے کہ چو نکہ محمودی اور پیغامی آپس میں لڑ رہے ہیں اور ان کا اس بات پر اختلاف ہے