انوارالعلوم (جلد 8) — Page 41
۴۱ السلام پر ایسے گندے حملے کرنے لگے کہ ان کو برداشت کرنا مشکل تھا۔لیکن میں نے انہیں یہ معلوم نہ ہونے دیا کہ میں حضرت مسیح موعود کا لڑکا ہوں تا کہ وہ آزادی سے اعتراض کر سکیں۔انہوں نے بڑے بڑے سخت حملے کئے۔جھوٹے۔فریبی دوکاندار وغیرہ کہا اور عجیب عجیب تمسخر کرتے رہے۔جب وہ سارے تیر چلا چکے اور میری گفتگو سے دبنے لگے۔اور اپنے خیالات کی انہیں غلطی محسوس ہو گئی اور انہوں نے اقرار کیا کہ ان کے خیالات میں تغیر پیدا ہوگیا ہے۔تب میں نے بتایا کہ میں حضرت مسیح موعودؑ کا لڑکا ہوں۔اس پر وہ مجھ سے معافی ما نگنے لگے اور کہا آپ نے پہلے کیوں نہ بتایا۔میں نے کہا اس لئے نہیں بتایا تھا کہ تا آپ لوگ آزادی سے اعتراض کریں۔اگر میں بتادیتاتو یورپ کی اس تہذیب کی وجہ سے ہی انہوں نے سیکھی تھی یہی کہتے کہ وہ سچے تھے۔اور جو گند ان کے دلوں میں تھا اسے ظاہر نہ کرتے اور وہ دور نہ ہو سکتا۔اسی طرح تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے کہ یہاں ایک ڈاکٹر آیا جو بہائی تھا اس کو ہم نے بطو ر مہمان رکھا۔اپنے مکان میں اتارا۔وہ اپنے خیالات پھیلاتارہا کئی لوگوں نے کہا کہ اس کو نکال دینا چاہئے اس کابداثر کسی پرنہ ہو لیکن میں نے کہا کہ تم بھی اپنے خیالات اسے سناؤ۔ہم غداری کو برداشت نہیں کر سکتے پس ہم اس بارہ میں تنگ دل نہیں مگر یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی ہم سے غداری اور دھوکا کرے اگر کوئی کسی اور مذہب کو پسند کرتا ہو تو آۓ اپنے خیالات اور اعتراضات پیش کرے تاکہ اگر ہم ان کا ازالہ کر سکیں تو کریں۔مگر انہوں نے نہ صرف اپنا خیال ظاہر نہ کیا بلکہ درپردہ دوسرے لوگوں کو متاثر کرنا چاہا۔اور ان کو کہا کہ ان باتوں کو مخفی نہ رکھیں تاکہ ان کے شکوک رفع نہ ہو سکیں۔پھر اس سے بڑھ کر انہوں نے غداری یہ کی کہ ایسی حالت میں ان کاموں پر مامور ہے جن کی غرض اشاعت احمدیت ہے۔وہ تنخواہ اس کام کے لئے لیتے رہے مگر کام اس کے خلاف کرتے رہے۔اور بعض مضامین بھی خلاف لکھے۔ان کی مثال ایسی ہی ہے کہ ایک آدمی کو روپیہ دیں اور کہیں کہ ہمارے لئے زمین خرید و- وہ جائے اور کہے میں نے تمہارے لئے زمین خریدی ہے مگر در پردہ اپنے نام زمین لکھا لے۔ایسا شخص ایک غدار اور فریبی سمجھاجائے گا۔لیکن اس سے بڑھ کر وہ غدار اور فریبی سمجھا جائے گا جو دین میں ٹھگی کرتا ہے۔ایسے شخص کی ہم شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتے۔پھر ایسا شخص اگر یہ کہے کہ جوذہب ہم نے قبول کیا ہے وہ اس لئے آیا ہے کہ اخلاق کی اصلاح کرے۔اور یہ سب سے اعلیٰ مذہب ہے تو یہ کس قدر جھوٹ ہو گا۔اور