انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 21 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 21

۲۱ میں کوئی اختلاف نہیں۔میں بہائی ہوں - احمد ی بھی ہوں۔میں مسلمان ہوں۔میں بابی بھی ہوں۔بابی جو سید علی محمد باب کو مہدی موعو د مانتے ہیں۔میں ان کو مہدی موعود مانتا ہوں۔اس لحاظ سے بابی ہوں۔حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے بہائی مذہب کے خلاف جہاں تک میں نے مطالعہ کیا کچھ نہیں لکھا۔تائید کے متعلق یہ عرض ہے کہ حضرت اقدس ؑکے بیانات سے کثرت سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بہائیوں کے خیالات کی تائید کرتے ہیں۔سوال- جو بہائی نہ ہو اس کو کیا سمجھتے ہیں؟ جواب میں اس کا جواب ایسی جلدی میں نہیں دے سکتا میں حضرت اقدس مرزا صاحب کو ایک رنگ میں مہدی موعود مانتا ہوں۔مجھے حضرت مرزا صاحب کے کسی الہامی عقیدہ سے اختلاف نہیں اجتہادی امور کے ساتھ اختلاف ہو سکتا ہے۔اختلاف کی کوئی مثال اس وقت عرض نہیں کر سکا۔دعاوی اور بیانات کے لحاظ سے چو نکہ کوئی بہاء اللہ کا حضرت صاحب سے عظیم ہے اس واسطے میں بہاء اللہ کو مرزا صاحب سے افضل سمجھتا ہوں۔عبد البہاء عباس خلیفہ تھے۔اس وقت جانشین شوقی آفندی ہے۔ان کی اطاعت کے متعلق میں اس وقت کچھ نہیں کہہ سکتا۔اگر کو نئی ہد ایت ان کی طرف سے آئے کوشش کروں گا کہ اطاعت کروں۔اگر کوئی ہدایت شوقی صاحب کی طرف سے آئے اور حضرت خلیفۃ المسیح کی طرف سے بھی اور وہ ٹکرا جائیں تو شوقی صاحب کی ہدایت کو ترجیح دوں گا۔جب میں سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوا اس وقت میرے بہائی خیالات نہ تھے۔نہ ان کے متعلق کچھ علم تھا۔میں تین سال سے بہائی کتب کا مطالعہ کر رہا ہوں اور ساتھ ہی حضرت صاحب کی کتابیں پڑھتا رہا ہوں۔چونکہ حضرت صاحب کی کتابوں میں بکثرت ایسی باتیں ہیں جو بہائی خیالات کی مؤید نظر آتی ہیں اس لئے اور بھی مجھے ان کی طرف توجہ پیدا ہوئی حضرت مرزا صاحب نے نبی ہونے کا دعویٰ ایک طرح سے کیا ہے یہ ان کی اصطلاح ہے۔سوال: - کیا آپ حضرت مرزا صاحب کے الہامات کو خطا سے خالی سمجھتے ہیں؟ جواب: - حضرت مرزا صاحب کے الہامات کی جو کیفیت ہے اسی کے مطابق میں ان کو تسلیم کرتا ہوں۔بعض الہامات ایسے ہیں جن کے بعض اجزاء حضرت صاحب پر مشتبہ رہے اور ان کے متعلق خود حضرت صاحب نے لکھا کہ یہ حصہ الہام کا مشتبہ رہا۔بعض الہامات کے متعلق حضرت صاحب لکھتے ہیں کہ ان کے بعض حصے میں بھول گیا۔بعض الہامات کے متعلق تحریر فرماتے ہیں کہ ان کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا۔بعض کے متعلق یہ حالت ہے کہ ان کا مطلب ایک وقت کچھ سمجھا