انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 416 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 416

۴۱۶ دوره یو رپ کر رہے ہو جس میں ماضی، حال اور مستقبل کی تمام پشتوں کو لازماً حصہ لیناپڑے گا۔کیاتم کو معلوم نہیں کہ مشرق میں ایک فرستاده مبعوث کیا گیا اور خدا نے اس کے ذریعے سچائی کو تمہارے دروازوں تک پہنچا دیا ہے۔تم سچے دل سے اس فضل کا شکریہ ادا کرو جو تم پر کیا گیا تاتم پر زیادہ فضل نازل کئے جائیں اور تم اس کی رحمت کو لینے کے لئے آگے دو ڑو تا تمہارے لئے اس کی محبت ایک جوش مارے۔یہ کیا بات ہے کہ تم جو تمام ان نیند آور چیزوں کو جو دماغ میں سُستی پیدا کریں نفرت سے دیکھتے ہو کس طرح ایسی چیز سے مطمئن ہو جو نفع رساں نہیں اور روح کی خواہشات کو دبانے والی ہے۔تم بتوں کے سامنے جھکنے سے تو انکار کرتے ہو پھر کس طرح تم ایسے بت کے آگے جُھکتے ہو جس میں زندگی کی کوئی علامت نہیں۔آؤاور اس ربانی شراب زندگی کو پیئوجو خدا نے تمہارے لئے مہیا کی یہ ایسی شراب ہے جو عقل کو ہلاک کرنے والی نہیں بلکہ اس کو مضبوط کرنے والی ہے۔خوش ہو جاو۔اے دُلہن کی سہیلیو اور خوشی کے گیت گا کیونکہ دولہا آپہنچا ہے۔وہ جس کی تلاش تھی مل گیا ہے۔وہ جس کا انتظار کیا جا رہا تھا یہاں تک کہ انتظار کرنے والوں کی آنکھیں مد هم پڑ گئی تھیں اب تمہاری آنکھوں کو منور کر رہا ہے۔مبارک ہے وہ جو خدا کے نام پر آیا۔ہاں مبارک ہے جو خدا کے نام پر آیا۔وہ جو اس کو پا لیتے ہیں سب کچھ پالیتے ہیں اور وہ جو اس کو نہیں دیکھ سکتے وہ کچھ بھی نہیں دیکھ سکتے۔وأخر دعواناان الحمد للہ رب العلمين