انوارالعلوم (جلد 8) — Page 5
۵ تائید دین کا وقت ہے کے دلی خیالات پڑھنے میں غلطی نہیں کرتا تو میں سمجھتاہوں کہ میں اس اعلان کے ذریعہ سے ان کو ایک بہت بڑی خوشخبری سنا رہا ہوں جس کے لئے وہ مدت سے چشم براہ تھے۔ٍعلاوہ ملکانا تحریک اور ہندوؤں میں تبلیغ کی تحریک کے جز من مشن“ بخارا مشن، اچھوت قوموں میں تبلیغ اور ان کی تعلیم کے اخراجات ایسے ہیں جو معمولی چندوں سے پورے نہیں ہو سکتے اور ان کے لئے بھی خاص چندہ کی ضرورت ہے۔اسی طرح اس سال جلسہ گاہ کی تیاری، مہمان خانہ کی وسعت اور افریقہ کی جماعت کو جواَب بیس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے تین ہزار کے قریب روپیہ بطور امداد دینا ضروری ہے تا کہ وہ ایک سکول اور لیکچر گاہ تیار کریں۔ایک قیمتی زمین سرکار کی طرف سے مفت ملی ہے اور بہت سارو پیہ وہ خود جمع کریں گے۔تالیف قلب کے لئے اور ہندوستانی بہائیوں کی ہمدردی کے اظہار اور تعلقات کی مضبوطی کے لئے ان کو تین ہزار روپیہ مرکز کی طرف سے دیا جائے گا۔مولوی عبید اللہ صاحب مرحوم کے پسماندگان کی واپسی کا سوال بھی درپیش ہے۔ان تمام ضرورتوں کے لئے چالیس ہزار کے قریب روپیہ کی علاوہ ماہواری چندوں کے ضرورت ہے اور میں جانتا ہوں کہ ہماری جماعت کے مخلصين اس رقم کو باآسانی پورا کر سکتے ہیں۔میں جانتا ہوں کہ ہماری جماعت غریب ہے لیکن مال خرچ کرنے میں آسانی مال کی زیادتی سے نہیں ہوتی بلکہ دل کی وسعت سے ہوتی ہے اور یہ وسعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کو حاصل ہے۔چونکہ میرا دل چاہتا ہے کہ تمام احباب اس تحریک میں یکساں حصہ لیں اس لئے میں نے اس رقم کے جمع کرنے کے لئے ایک تجویز کی ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اس تحریک پر عمل کر کے ہماری جماعت کے دوست اس رقم کو بہت جلد پورا کر سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ تمام احمدی علاوہ ماہوار چندوں کے اپنی ماہوار آند کا ایک تہائی حصہ اس سال ان ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یکمشت دے دیں۔ان علاقوں میں جہاں مربّعے ہیں یہ انتظام کیا جائے کہ ہر زمیندار علاوه اپنے مقررہ چندہ کے فی مربع پچیس رو پیہ اس تحریک میں دے اور کل زمیندار اپنے حصے کی رقم کو دو فصلوں میں بھی ادا کر سکتے ہیں۔جو لوگ ماہوار آمدنی رکھتے ہیں وہ بھی ایک مہینہ سے لے کر تین مہینے تک اپنے حصہ کی رقم پوری کر سکتے ہیں۔جو لوگ سو روپیہ پہلے دے چکے ہیں میں ان کو بھی اس تحریک سے مستثنیٰ نہیں کرتا کیونکہ اول تو اس تحریک میں علاوہ ملکانہ فنڈ کے اور تحریکیں بھی شامل ہیں اور دوسرے جن کو خدا نے زیادہ