انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 351 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 351

۳۵۱ اپنے بندوں سے ہے شکوک و شبہات کی تاریکیاں مٹ جائیں۔تا غفلت اور بے پرواہی کی سردیاں دور ہوجائیں۔تافسق اور فجور اور ظلم اور خونریزی اور فساد اور ہر قسم کی بدیوں کے راہزن جو انسان کے متاعِ ایمان اور دولتِ امن کو ہر وقت لوٹنے کی فکر میں رہتے تھے بھاگ جائیں اور تاریک غاروں میں جا چھپیں جو ان کی اصل جگہ ہے۔تاپاک دل اور پاک نفس بندے جو دنیا میں بمنزلہ فرشتوں کے ہیں اس کی روشنی کی مدد سے اس سانپ کا سر کُچلیں جس نے حوّااور آدم کی ایڑی کو ڈسا تھا اور شیطان کی زہریلی کچلیوں کو توڑیں اور اس کے شر سے دنیا کو ہمیشہ کے لئے بچا لیں۔ہاں اے مشرق و مغرب کی سرزمین سے بہنے والو!سب خوش ہو جاؤ اور افسردگی کو دلوں سے نکال دو کہ آخر وہ دولھا جس کی تم کو انتظار تھی آگیا۔آج تمہارے لئے غم اور فکر جائز نہیں آج تمہارے لئے حسرت و اندوہ کا موقع نہیں بلکہ خرمی و شادمانی کا زمانہ ہے مایوسی کا وقت نہیں بلکہ امیدوں اور آرزوؤں کی گھڑیاں ہیں۔پس تقدیس کے سنگھار سے اپنے آپ کو زینت دو اور پاکیزگی کے زیوروں سے اپنے آپ کو سجاؤ کہ تمهاری دیرینہ آرزوئیں بر آئیں اور تمهاری صدیوں کی خواہشیں پوری ہوئیں۔تمہارا رب خود چل کر تمہارے گھروں میں آگیا اور تمہارا مالک آپ تمهاری رضامندی کا طالب ہوا۔آؤ آؤ! کہ ہم سب اپنے بچوں والے تنازعات کو بھول کر اس کے فرستادہ کے ہاتھ پر جمع ہو جائیں اور اس کی حمد کے ترانے گائیں او رثناء کے قصیدے پڑھیں اور اس کے دامن کو ایسی مضبوطی سے پکڑ لیں کہ پھر وہ یا ریگانہ بھی ہم سے جدا نہ ہو۔۱ٰمین وأخر دعوانا أن الحمد لله رب العلمين الصفت : ۳ تا ۸ ۴- فاطر : ۲۵ متی باب ۲۴ آیت ۲۷ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزاپور مطبوعدہ ۱۸۷۲ء مرقس باب ۱۳ آیت ۲۲ ۲۳ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوع ۱۸۷۰ء ، دارقطنی کتاب العيدين باب صفة صلوة الخسوف والكسوف وهيئتهما جلد ۲ صفر ۹۵ مطبوع قاہره ۱۹۹۹ء مسند احمد بن حنبل جلد۲ صفر ۴۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء