انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 39 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 39

۳۹ بہاء اللہ کے کذاب ہونے پر حلف مگر مجھے یقین ہے اور میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ بہاء الله كذاب ہے اور حضرت مسیح موعود خدا تعالی کے سچے نبی۔جماعت سے خارج کرنے کا اعلان جب کہ حضرت مسیح موعود کی تعلیم اور بہاء اللہ کی تعلیم میں ایسا تباین اور اس قدر اختلاف ہے اور ان لوگوں نے چونکہ اسی عہد کو توڑا جو ہم سے کیا تھا اور پھر ہماری جماعت سے وہ سلوک کیا جو شرافت اور انسانیت سے گرا ہوا ہے۔یعنی احمدی کہلا کر ایسے کاموں میں حصہ لے کر جواحمدیت کی اشاعت کے لئے مخصوص ہیں، در پر دہ ان کے خلاف کارروائی کی اس لئے میں حضرت مسیح موعودؑ کے منشاء کے ماتحت اعلان کرتا ہوں کہ ان تینوں یعنی مولوی محفوظ الحق۔مہرمحمد خاں اور الله دتہ کو جماعت احمدیہ سے خارج کرتا ہوں اور اس شرمناک اور اخلاق سے گرے ہوئے سلوک کی وجہ سے جو ان لوگوں نے ہم سے کیا کہ اپنے خیالات کو پردہ اخفاء میں رکھا اور نہ صرف یہ کہ بد عہدی کی بلکہ خفیہ خفیہ دوسروں کو ورغلانے کی کو شش کرتے رہے اس وجہ سے یہ حکم دیتا ہوں کہ ہماری جماعت کا کوئی آدمی ان سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھے۔میں تو اب بھی ان کے لئے دعا کرتا ہوں کہ ان کے دل کھل جائیں اور جس گڑھے میں یہ گرے ہیں اس سے نکل آئیں۔اگر ایسا ہو تو اب بھی ہم ان کو اسی طرح اپنے سینہ سے لگانے کے لئے تیار ہیں جس طرح ماں اپنے کھوئے ہوئے بچے کو لگاتی ہے۔لیکن اگر وہ توبہ نہ کریں تو چو نکہ ان سے ہمارا تعلق خدا کے لئے تھا اس لئے جو خدا کو چھوڑا ہے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہمارا اس سے کوئی تعلق ہے۔(۲۵/۲۹اپر میں ۱۹۲۴ء)