انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 573 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 573

۵۷۳ کے لئے بڑھا تو ایک صاحب جن کی نسبت بعد میں معلوم ہوا کہ شوقی آفندی صاحب کے والد تھے مجھ سے ملے اور پوچھا کہ آپ ہمارے مکان پر گئے تھے۔میں نے کہا کہ نہیں۔میرے سیکرٹری اور بعض اور دوست گئے تھے۔کیا انہوں نے آپ کو بتایا نہیں میں نے ان کو آپ کی طرف بھیجا تھا۔انہوں نے کہا کہ نہیں مجھے نہیں ملے۔میں نے اِدھر اُدھر دیکھاتو مولوی صاحب پاس نہ تھے کسی نے بتایا کہ وہ اندر چلے گئے ہیں۔اس کے بعد شوقی صاحب کے والد نے کہا کہ مکان پر چلئے اور کچھ ٹھہریئے۔میں نے ان کو بتایا کہ ہم گھرسے ولایت کے لئے نکلے ہیں۔جہازوں کے ٹکٹ لئے ہوئے ہیں۔وقت پر نہ پہنچنے سے ہزاروں کا نقصان ہوتا ہے۔راستہ میں حسب پروگرام پندرہ دن کے لئے اُترے ہیں کہ دمشق جائیں اور تبلیغ کریں اس میں سے اب کل آٹھ دن باقی ہیں۔ہم یہاں کس طرح ٹھہر سکتے ہیں۔اور دمشق کے سفر کو جس کی خاطر ہم ادھر آئے ہیں کیو نکر چھوڑ سکتے ہیں۔آپ ہمیں معذور سمجھیں۔اس پر وہ اصرار کرنے لگے کہ نہیں یہاں ضرور ٹھہریئے۔میں نے ان کو بتایا کہ دیکھئے اسباب ریل میں رکھا ہوا ہے آدمی سوار ہو چکے ہیں۔وقت کی پابندی ہے ہم کس طرح ٹھہر سکتے ہیں۔اتنے میں آدمی آیا کہ میں چلنے والی ہے چلئے۔میں معذرت کر کے اندر چلاگیا۔یہ ان کی دعوت کی حقیقت ہے اور تبلیغ کے موقع کی اصلیت۔انگور کے خوشہ کا واقعہ یہ ہے کہ جب تم ہوٹل میں پہنچے تو ایک خوشہ انگور کا میں نے اپنے کمرہ میں دیکھا اور پوچھا کہ یہ کیسا ہے؟ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ جو لوگ شوقی صاحب کے مکان پر گئے تھے ان کو تحفہ کے طور پر انہوں نے دیا تھا۔میں نے اسی وقت ان کو بلا کر کہا کہ آپ نے خوا مخواہ اعتراض سر لیا ہے۔میں ان لوگوں کو جانتاہوں یہ خوشہ طعنہ بن کر رہے گا۔اس کو میرے پاس سے لے جاؤ۔تم کو نہ لینا چاہیے تھاورنہ بدلہ دینا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم معذرت کرتے تھے مگر نوکر نے کہا کہ آپ اس کو لے جاویں۔میں نے کہا کہ یہ لوگ تو مجاوروں کی طرح ہیں آپ کو زائر سمجھے ہوں گے بطور تبرک کے دے دیا۔ڈپٹی گورنر حیفا کے متعلق جو بات لکھی ہے وہ بھی سرتاپا جھوٹ ہے۔سر کلیٹن صاحب ایکٹنگ گورنر فلسطین نے میری دعوت کی اور خود ہی کہا کہ حیفا کے نائب گورنر کو وہ فون کریں گے کہ ہر طرح آپ کے آرام کی فکر کریں آپ ان کو اطلاع دے دیں۔اسی طرح انہوں نے اور اپنے دوستوں کے نام دمشق اور روم کے لئے چٹّھیاں لکھ کر دیں۔جن میں سے ایک بوجہ برطانیہ کے وزیر اٹلی صاحب کی عدم موجودگی کے اب تک ہمارے پاس ہے۔جب ہم حیفا پہنچے تو چو نکہ انتظام