انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 559 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 559

۵۵۹ آپ ؐکی بعثت کا نتیجہ باوجود اس کے لوگ کہتے ہیں کہ مسلمان محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی پرستش کرتے ہیں حقیقت یہ ہے سب سے زیادہ شرک مٹانے والے محمدﷺ ہیں- انہوں نے اپنی سب عمر اسی کام میں خرچ کی ہے اور دنیا میں جو خیالات توحید کے نظر آتے ہیں وہ سب ان کی اور ان کے متبعین کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہیں-