انوارالعلوم (جلد 8) — Page 461
۴۶۱ دوره یو رپ انگلستان کی روحانی فتح کی بنیاد رکھ دی گئی لندن سے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا چوتھامکتوب گرامی (تحریر فرموده مورخہ ااستمبر ۱۹۲۴ء) أعوذ بالله من الشيطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلی على رسولہ الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ – ھو الناصر قل إن صلاتي ونسکی و محیای و مماتي لله رب العلمين برادرانِ جماعت احمدیہ! السلام عليكم مصروفیت ٍالحمد للہ کہ کام اچھی طرح ہو رہا ہے، تبلیغ عمدگی سے جاری ہے۔کیونکہ گواصل کام ہمارا اور ہے مگر جو فارغ وقت ملے اس میں تبلیغ کی طرف بھی توجہ کی جاتی ہے۔احباب سب اپنے کاموں میں مشغول ہیں۔اور بعض دفعہ ہوا خوری کے لئے باہر جانے کا بھی دوستوں کو موقع نہیں ملتا۔یہی حال میرا ہے۔رات کے دودوبجے تک مجھے تو جاگنا پڑتا ہے مگر دل خوش ہے اور قلب مطمئن ہے کہ موت بھی ہوگی تویار کی راہ میں ہوگی۔اور اے عزیزو!اس زندگی کا کیا فائدہ جو تن پروری میں خرچ ہو-اس دنیا میں تو کسی نے رہنا نہیں، کوئی پہلے مرگیا کوئی پیچھے مرگیا ،بات تو ایک ہی ہے۔پھر کیوں نہ اُسی زندگی کے آرام کی طرف خیال رکھے جو نہ ختم