انوارالعلوم (جلد 8) — Page 53
۵۳ ان کے مخالفوں نے کہاکہ ان کی ایک بات بھی پوری نہ ہوئی مگر اس سے ان کی صداقت میں فرق نہ آیا' اگر حضرت ابراہیم ؑکے متعلق ان کو نہ ماننے والوں نے کہا کہ ان کی سب باتیں غلط نکلیں مگر اس سے ان کے نبی ہونے میں کوئی فرق نہ آیا، اگر حضرت عیسی ٰؑکے متعلق ان کے دشمنوں نے یہ کہا کہ ان کی سب پیشگوئیاں جھوٹی ثابت ہوئیں مگر ان سے وہ جھوٹے ثابت نہ ہوئے ،اگر رسول کریم ﷺ کے مخالفوں نے آپ کے متعلق کہا کہ آپ کی سب خبریں غلط تھیں مگر آپ کی صداقت پر اس سے حرف نہیں آیا تو آج مسیح موعود کے دشمن مولویوں نے آکر اگر یہ کہہ وبا کے آپ کی ساری پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں توکیو نکر آپ کی صداقت میں فرق آگیا۔منکر۔منکروں کے مثیل ہوتے ہیں قرآن کریم میں آتا ہے۔وَ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ لَوْ لَا یُكَلِّمُنَا اللّٰهُ اَوْ تَاْتِیْنَاۤ اٰیَةٌؕ-كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّثْلَ قَوْلِهِمْؕ-تَشَابَهَتْ قُلُوْبُهُمْؕ-قَدْ بَیَّنَّا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ خداتعالی فرماتا ہے۔جاہل لوگ کہتے ہیں کیوں خدا ہمیں خود نہیں کہتا کہ یہ رسول سچاہے۔خدا کیوں ہمیں اس کے متعلق الہام نہیں کرتا۔یا اگر یہ سچا ہے تو کیوں اس کی کوئی پیشگوئی پوری نہیں ہوتی۔آگے فرماتا ہے ہاں تمهارا یہی حق تھا کہ تم کہتے اسے کوئی نشان نہیں ملا۔کیوں؟ اس لئے کہ جن لوگوں کے تم جانشین ہو وہ یہی کہتے آئے ہیں بعینہ یہی بات وہ کہتے چلے آئے ہیں جو تم کہتے ہو۔کیوں؟ اس لئے کہ جس طرح نبی کانبی مثیل ہو تا ہے اسی طرح اس نبی کے وقت کے کافر پہلے نبیوں کے کافروں کے مثیل ہوتے ہیں ہیں اگر محمدﷺکے دشمن یہ کہتے ہیں کہ آپ نے کوئی نشان نہیں دکھایا تو ٹھیک کہتے تھے کیونکہ وہ حضرت عیسیٰؑ کے دشمنوں کے مثیل تھے۔اور اگر حضرت عیسیٰؑ کو ان کے دشمن کہتے تھے کہ کوئی نشان نہیں لایا تو سچ کہتے تھے کیونکہ وہ حضرت موسیٰؑ کے دشمنوں کے مثیل تھے اور اگر حضرت موسی علیہ السلام کو یہی ان کے مخالفوں نے کہا تو ان کا کہنا حق تھا کیونکہ وہ حضرت ابراہیمؑ کے دشمنوں کے مثیل تھے اور اگر حضرت ابراہیم ؑکو ان کے نہ ماننے والوں نے یہ کہا تو انکا حق تھا کیونکہ وہ حضرت نوح ؑکے دشمنوں کے مثیل تھے۔خدا تعالی فرماتا ہے ان کے دل مل گئے ہیں اس لئے کہتے ہیں کہ کوئی نشان نہیں لایا۔حالا نکہ ماننے والوں کے لئے بہتیرے نشان ہیں ہاں نہ مانے والوں کے لئے نہیں۔نشان ماننے والوں کے لئے ہوتے ہیں شاید کوئی کہہ دے آتا ان کے معنے یہ ہیں کہ کوئی نشان نہیں لایا یہ نہیں کہ نشان