انوارالعلوم (جلد 8) — Page 623
۶۲۳ دنیا میں بھی اور آخرت میں اس کی رحمت کے سایہ کے نیچے رہیں وہ کبھی ہم سے ناراض نہ ہو۔ہم اس کے ہوں اور وہ ہمارا ہو۔ہمیں اس سے محبت ہو اور اسے ہم سے۔ہمیں اس سے ایسا پیار ہو جس کی کوئی نظیر نہ ہو۔اور اس کو بھی ہم سے ایساپیار ہو کہ دنیا کی کسی قوم کو وہ ہم پر ترجیح نہ دے(آمین) (الفضل ۴- دسمبر ۱۹۲۴ء)