انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 593 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 593

۵۹۳ تم کہتی ہو کہ ہم یسوع کو مانتے ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ امتحان کا وقت نہیں آیا تھا اس لئے تم ایساکہتی ہو مگر جب زنده نبی آتا ہے اور اس کا انکار کرتی ہو تو معلوم ہوا کہ پہلے کو بھی نہیں مانتی ہو۔لیڈی:- اسلام کے اصول کیا ہیں؟ أصول اسلام حضرت صاحب:- ہمیشہ خدا کی مرضی کے تابع ہونا چاہئے جو کچھ خدا کہے اس کی کامل فرمانبرداری کا نام اسلام ہے۔اصول اسلام کی تفصیل یہ ہے۔(۱) خدا ہے اور ایک ہی خدا ہے۔اس پر ایمان لانا۔دوم خدا تعالی کی صفات کاملہ پر ایمان لانا۔سوم یہ کہ خدا زنده خدا ہے۔اگرچہ بظاہر کوئی ایسامذہب نہیں جو یہ کہتا ہو کہ خدا مردہ ہے لیکن زبان سے کہہ دینا اور چیز ہے مگر جب اعتقادات کو دیکھیں گے تو یہی معلوم ہو گا کہ وہ مردہ خد ا کو پیش کرتے ہیں۔مثلا ًعیسائی مذہب ہی کو لے لو اول تو انہوں نے ایک عاجز انسان کو خدا قرار دیا جس کو یہودیوں نے پکڑ کر صلیب پر چڑھا دیا اور عیسائیوں کے عقیدہ کے موافق وہ مر گیا بلکہ تین دن جہنم میں بھی رہا اس کے علاوہ کسی عیسائی سے پوچھو کہ وہ خدا جس پر تم ایمان رکھتے ہو اب کسی سے کلام کرتا ہے۔کوئی ایسا شخص ہے جو یہ کہے کہ عیسائی مذہب کے طفیل سے خدا میرے ساتھ کام کرتا ہے۔حتی کہ بشپ آف کنٹربری اور پوپ بھی یہ دعوی ٰنہیں کر سکتے۔خدا تعالی نے آدم ،نوح، ابراہیم، موسیٰ عليهم السلام کے زمانہ میں ان سے کلام کیا اور پھر مسلمانوں کے عقیدہ کے موافق اس نے آنحضرت ﷺ سے کلام کیا لیکن اب کیوں خاموش ہے۔کوئی عیسائی پادری اس کا جواب نہیں دیتا اس سے معلوم ہوا کہ عملاً اور اعتقادا ًوہ یہی مانتے ہیں کہ خدا مردہ ہے۔لیکن اسلام اس کی تعلیم نہیں دیتا بلکہ اسلام بتلاتا ہے کہ خدا تعالی ہمیشہ سے اپنے بندوں سے کام کرتا آیا ہے اور اب بھی کرتا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا جب کہ اس کی باقی صفات زندہ ہیں تو کلام کرنے کی صفت معطّل نہیں ہو سکتی اس لئے ہم کہتے ہیں کہ زندہ خدا پر ایمان رکھنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس نے کلام کیا اسی طرح جیسے وہ مسیح سے بولا تھا یا دوسرے نبیوں سے بولا تھا اور اب مسیح موعود کے بعد بھی آپ کی جماعت میں ہزاروں آدمی اس نعمت سے حصہ رکھتے ہیں اور میں خود بھی تجربہ کار ہوں اگرچہ میں نبی نہیں ہوں اور دوسرے نبی ہیں۔پھر اس طرح پر خدا تعالی کی طرف سے جو وحی اور الہام ہوتا ہے اس پر ایمان ہو اور اس