انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 584 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 584

۵۸۴ اب یہ حالت ہے کہ جو مخالف ہیں وہ بھی اقرار کرتے ہیں کہ جماعت اسلام کی خدمت اور اشاعت کرنے میں اپنی نظیر آپ ہے اور جمات کی عملی حالت کے دوسروں کے مقابلہ میں اعلیٰ ہونے کا بھی اقرار کرتے ہیں تعلیم یافتہ طبقہ ہماری طرف آرہا ہے۔افریقہ میں اشاعت اسلام ایک اور شخص:- میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ افریقہ میں بمقابلہ عیسائیت کے اسلام کیوں سُرعت سے پھیل رہا ہے۔حضرت صاحب :۔اصل بات یہ ہے کہ کوئی زمانہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ تمام انسان ایک ہی حالت میں ہوں ان کے اندر انقلاب ہوتے رہتے ہیں۔کسی مذہب کی حقیقی کامیابی کے لئے ایک وجہ یہ ہے کہ اس کے اندر ہر طبقہ کے لوگوں کی اصلاح کی قوت ہو ،اس کی تعلیم معقول اور مؤثر ہو اور قابل عمل ہو۔پھراس تعلیم کے ثمرات اور نتائج ہمیشہ نظر آ سکیں۔اور یہ اصلاح کسی ایک طبقہ کی نہیں بلکہ ادنی ٰ اور اعلی ٰسب کی اصلاح کر سکے اور ہر طبقہ کے لوگوں کو اس سے اوپر لے جا سکے۔عیسائیت حقیقی اصلاح نہیں کر سکتی اور اس لئے عملاً وہ ناکام ثابت ہو چکی ہے۔اس میں ایک حصہ پر زور دیا گیا اور دوسری اخلاقی قوتوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔مثلاً ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دینے کی تعلیم بظاہر بہت خوبصورت معلوم ہوتی ہے مگر ہر شخص جو عیسائی بھی ہے یہ سمجھتاہے کہ یہ تعلیم عمل کے قابل نہیں۔غرض عیسائیت ایسی ناکام ثابت ہوتی ہے کہ جو لوگ قومی حیثیت سے عیسائی ہیں وہ مذہبی طور پر عیسائی نہیں برخلاف اس کے اسلام انسان کی تمام اخلاقی قوتوں کی تربیت کرتا ہے اور اس کی روحانیت کو نشو و نما دیتا ہے اور اس تعلیم کے ثمرات موجود ہیں۔اس کے اصول ایسے سادہ اور فطرت کے مطابق ہیں کہ ہر شخص اگر تعصّب نہ کرے ان کے ماننے پر مجبور ہو جاتا ہے۔غرض اسلام اپنی تعلیم کے کمال اور اس کی آسانی اور اس کے مؤ ثر ہونے کی وجہ سے اور اس لحاظ سے کہ وہ تمام قوتوں کی تربیت کرتا ہے کامیاب ہے اور عیسائیت اس کے مقابلہ میں ناکام ہے۔امریکہ میں تبلیغ ایک دوسرا شخص اسلام :۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں آپ نے مشنری بھیجا ہے اور وہاں جماعت ترقی کر رہی ہے۔کیا آپ مجھے مطلع کریں گے کہ اب کیا حالت ہے۔جواب : پچھلے سال وہاں تین سو آدمیوں نے بیعت کی ہے اور اسی طرح رفتارِ ترقی ہے۔کل یہاں تین آدمیوں کے خطوط میرے پاس امریکہ سے آئے ہیں۔امریکہ کے تین مختلف شہروں کے