انوارالعلوم (جلد 8) — Page 508
۵۰۸ ہو گا۔ہم تو کسی کی خوشامد نہیں کرتے خواہ وہ کوئی ہو۔ہم نے گورنمنٹ کو ہمیشہ اس کی غلطیوں سے آگاہ کیا ہے اور صاف صاف کُھلے الفاظ میں اس کو بتایا ہے۔ہمارے ایڈریس اس پر شہادت دے رہے ہیں اور تمام افسروں کو معلوم ہے کہ ہم نے ہمیشہ ان کی غلطیاں ظاہر کی ہیں۔خوشامد وہ شخص کرے جس کو گورنمنٹ سے کچھ لیناہو۔ہم تو ان کو سلام کرنے کے لئے بھی نہیں جاتے۔اور کوئی شخص یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ ہم نے کبھی کسی قسم کی خواہش ان سے کی ہو۔میں اگر کبھی کسی سے ملا ہوں تو میری غرض بعض ان غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوئی ہے جو ملکی مفاد اور ملکی امن کے خلاف ہوتی ہیں نہ کوئی ذاتی غرض۔آپ لاہور کے رہنے والے ہیں اور آپ کے خاندان کے لوگ اس بات کو اچھی طرح جان سکتے ہیں۔کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ ہم نے کوئی فائدہ اٹھایا ہے یا اس کی خواہش کی ہے۔عبدا لحکیم۔۔کیا آپ کا وفد لارڈ ریڈنگ کے پاس گیا تھا۔حضرت:۔ہاں۔عبدا لحکیم:۔کیا غرض تھی۔حضرت:۔اس کے لئے ہمارا ایڈریس واضح ہے۔ہم نے اس کو بتایا تھا کہ ہم کو آپریٹ(Co- OPERATEکرسکتے ہیں اور ان کو غلطیوں سے بھی آگاہ کرنا تھا جو حکومت کی طرف سے ہوتی ہیں۔عبد ا لحکیم۔مطلب یہ ہے کہ آپ ریڈنگ کے پاس گئے اور اس کو رعایا پَروَر اور حُریت پَروَر کہتے ہیں۔حضرت:- آپ نے یہ کہاں سے نکالا ہے کہ ہم حُریت پَروَر کہتے ہیں یا اس قسم کے اور الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ہمارا ایڈ ریس موجود ہے۔بغیر دیکھے اور معلوم کرنے کے ایک بات کہنا جس کی اصلیت نہ ہو پسندیدہ بات نہیں ہوتی۔عبدا لحکیم :- آپ نے پبلک کی شکایتوں کا بھی ذکر کیا ہے؟ حضرت:۔میں تو ابھی کہہ چکا ہوں کہ ہمیشہ ہم نے حکومت کی غلطیاں ظاہر کی ہیں اور اسی ایڈریس میں موجود ہیں۔عبد ا لحکیم :- میں نے پڑھا نہیں۔حضرت:۔پھر بغیر پڑھنے کے اس قسم کے اعتراض درست نہیں ہیں۔ہم کسی انسان کی خوشاید