انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 303 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 303

۳۰۳ اس وقت کے تمدن کے سب سے پیچیدہ مسائل یہی ہیں اس لئے میں ان مسائل پر ایک اجمالی نظر ڈالتا ہوں تا کہ اسلام نے ان مشکلات کا جو حل تجویز کیا ہے وہ آپ لوگوں کے ذہن میں آجائے۔یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام کا یہ دعویٰ ہے کہ تمام دنیا خواہ زمین ہو ،خواہ سورج ،خواہ چاند، خواہ ستارے یہ سب انسان کے فائدے اور نفع کے لئے پیدا کئے گئے ہیں پس یہ سب چیزیں اسلامی اصول کے ماتحت تمام بنی نوع انسان کے درمیان مشترک ہیں اور سب بحیثیت مجموعی ان کے مالک ہیں۔مگر اس اصل کے ساتھ ایک او راصل بھی ہے جسے اسلام پیش کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے تاکہ یہ دیکھے کہ کون کیسا عمل کرتا ہے اور یہ کہ خدا تعالی نے انسان کی فطرت کے اندر یہ مادہ رکھا ہے کہ وہ مقابلہ کرکے دوسروں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ خود اسلام اس مقابلہ کی طرف رغبت دلاتا ہے اور فرماتا ہے فاستبقوا الخيرات اے مسلمانو! ایک دوسرے سے نیک کاموں میں مقابلہ کرو اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کو شش کرو۔جب مقابلہ ہو گا اور کوئی آگے نکل جائے گا اور کوئی پیچھے رہ جائے گا تو لاز ماً کوئی زیادہ انعام لے جائے گا اور کوئی کم فائدہ حاصل کرے گا اور کوئی بالکل محروم رہ جائے گا میں اس فرق کو اسلام تسلیم کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ یہ فرق ہماراہی پیدا کیا ہوا ہے اور اس پر تم کو آپس میں چِڑنا نہیں چاہئے۔ولا تتمنوا مافضل الله به بعضکم على بعض اللہ تعالیٰ نے بعض کو بعض پر جو فضیلت دی ہے اس کے متعلق اپنے دل میں یہ خیال نہ کرو کہ ہم دوسروں سے چھین لیں۔مطلب یہ کہ خداتعالی کے کام حکمت والے ہوتے ہیں خداتعالی نے بلاوجہ ایسا نہیں کیا بلکہ کارخانہ عالم اسی سے چلتا ہے اوراسی طرح چل سکتا ہے اگر تم اس نظام میں خلل ڈالو گے یعنی وہ لوگ جو اس طرح مقابلے میں آگے بڑھ گئے ہیں ان کو ان کے انعامات سے محروم کرو گے تو یہ سب مقابلہ اور کوششیں بند ہو جائے گی اور ساتھ ہی دنیا کی ترقی بھی بند ہو جائے گی۔مگر لوگوں کا حق قائم رکھ کر پھر فرماتا ہے کہ اسے وہ لوگو وچن پر خدا تعالی نے فضل کیا ہے اور تم کو ترقی دی ہے تمہارا فرض ہے کہ تم ان بھائیوں کو جو پیچھے رہ گئے ہیں آگے بڑھا ؤ اور ان کواپنے ساتھ شامل کرو کیونکہ تم کو خیال رکھنا چاہئے کہ جس مال پر تم قابض ہو اس میں در حقیقت ان غرباء کا بھی حصہ تھاپس آگے نکل جانے کی وجہ سے تم کو یہ نہیں کرنا چاہئے کہ ان غرباء کو محروم