انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 62 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 62

انوار العلوم جلد ۸ ٦٢ قول الحق حضرت مسیح موعود کی ایک پیشگوئی یہ ایک حضرت صاحب کی زبر دست پیشگوئی مخالف مولویوں کے ذریعہ پوری ہوئی ہے جس کو مخالفوں نے پورا کیا ہے جب یہ لوگ ہنس رہے تھے تو اس کو پورا کر رہے تھے اور وہ یہ ہے کہ حضرت صاحب کو الہام ہوا تھا۔ تو مریم ہے۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ تیرے مخالف ایسے اُلو ہیں کہ کہیں گے تم نے مریم ہونے کا دعوی کیا ہے کیا تمہیں حیض بھی آتا ہے۔ اللہ تعالی نے اس اعتراض کا ذکر اسی الہام میں کیا ہے کہ ایسا اعتراض کریں گے اور فرماتا ہے کہ اصل میں مریم سے مراد تو یہ ہے کہ تجھے اس مقام پر کھڑا کیا گیا کہ ابن مریم بنے۔ پس تو انعام متواترہ آتے آتے عیسی بن جائے گا مگر یہ بد بخت حیض کے لیتھڑے ہی تلاش کرتے رہیں گے اب دیکھو یہ الہام پورا ہوا یا نہیں۔ جب حضرت صاحب نے دعوی کیا جب سے ہی یہ مولوی لیتھڑے تلاش کرنے میں لگے رہے اور آج بھی تلاش کر رہے ہیں۔ مگر خدا کے فضل نے حضرت صاحب کو عیسیٰ بنا دیا کوئی کہے کہ کیوں اس الہام سے یہ مراد نہیں کہ مرزا صاحب کو حیض آیا جبھی تو کہا ہے کہ لوگ دیکھتے ہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن کریم میں بعینہ اس طرح کے الفاظ آئے ہیں۔ چنانچہ آتا ہے الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا ، مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفُوتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورِ ، فرمایا خدا نے سات آسمانوں کو پیدا کیا۔ خدا کی پیدائش میں تو نے کوئی نقص نہیں دیکھا نظر دوڑا کر دیکھ کیا ان میں کوئی نقص ہے۔ اله اگر اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ نقص تو ہے مگر نظر نہیں آتا تو حضرت مرزا صاحب کے متعلق بھی یہی ہونا چاہئے اور اگر یہ معنے ہیں کہ لوگ دیکھ دیکھ کر تھک جائیں تو بھی انہیں کوئی نقص نظر نہیں آئے گا کیونکہ کوئی نقص ہے ہی نہیں تو یہاں بھی یہی معنی ہونگے کہ یہ لوگ دیکھ دیکھ کر تھک جائیں گے انہیں کوئی عیب نظر نہیں آئے گا کیونکہ کوئی عیب ہے ہی نہیں۔ پس اس کے یہی معنی ہیں کہ حیض ہے ہی نہیں نظر کہاں سے آئے گا۔ تو یہ ایک پیشگوئی تھی جو مولویوں نے پوری کی ہے۔ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو کہا کہ مولوی چیتھڑے تلاش کریں گے کیونکہ گندہ انسان گندی چیز کو ہی تلاش کرتا ہے مگر تجھے خدا مسیح بنادے گا۔ مبائعین و غیر مبائعین کا اختلاف ایک اعتراض یہ کیا گیا ہے کہ چونکہ محمودی اور پیغامی آپس میں لڑ رہے ہیں اور انکا اس بات پر اختلاف ہے