انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 55 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 55

انوار العلوم جلد ۸ ۵۵ قول الحق لیکن وہ لوگ جن کے دل میں ایمان نہیں ہوتا وہ ہنسی کی باتیں کرتے ہیں۔ اب دیکھو کونسی باتیں کس فریق میں پائی جاتی ہیں۔ آیا مسیح موعود بھی اسی طرح تمسخر اور ہنسی کرتے تھے جس طرح آپ کے مخالف کرتے ہیں ، آیا آپ بھی ایسی باتیں مخالفین کی طرف منسوب کرتے تھے جو وہ نہیں مانتے تھے۔ کبھی حضرت صاحب نے عیسائیوں یا آریوں یا غیر احمدیوں کے لئے ایسا کیا اور ان کی طرف وہ باتیں منسوب کیں جو وہ نہیں مانتے تھے۔ مگر ہمارے مقابلہ میں جتنی باتیں پیش کی جاتی ہیں وہ وہی ہیں جن کا ہم انکار کرتے ہیں اور پھر ان پر ہنسی اڑائی جاتی ہے۔ بے شک ہر مخالف اعتراض کر سکتا ہے اگر ہم حضرت صاحب کو خدا کہتے ہوں۔ مگر ہم تو انہیں خدا کا بندہ مانتے ہیں اور وہ بھی محمد کا غلام۔ پھر اعتراض کیسا؟ اسی طرح اگر ہم انہیں خدا کا بیٹا کہتے تو اعتراض ہو سکتا تھا مگر جب ہم کہتے ہی نہیں اور نہ یہ مانتے ہیں تو کسی کا کیا حق ہے کہ ہم پر اعتراض کرے۔ اسی طرح کہا گیا ہے حضرت صاحب لکھتے ہیں۔ مجھے حیض آیا۔ اگر اس کا یہی منشاء ہے تو بے شک اس پر ہنسی اڑائی جا سکتی ہے لیکن اگر خود حضرت صاحب نے اس کی تشریح کر دی ہے تو اس تشریح کو چھوڑ کر اور رنگ میں پیش کرنا ظاہر کرتا ہے کہ ان لوگوں سے شرافت مٹ گئی ہے اور انہیں خوفِ خدا نہیں رہا۔ غرض میں نے بتایا ہے کہ استہزاء ہونا سارے نبیوں کی سنت چلی آرہی ہے اس لئے دوستوں کو گھبرانا نہیں چاہئے جو کچھ پہلوں سے گذرا تم نہیں بچ سکتے کہ تم سے نہ داستان یاد رکھو کہ جن حالات میں سے پہلے پہلے نبیوں کا بروز اور اسکے مخالفین کے بروز نبیوں کی قومیں گذری ہیں ان ہی حالتوں میں سے پچھلے نبیوں کی گذریں گی۔ پس اے دوستو! اور عزیزو! جو جماعت احمدیہ میں سے ہو گھبراؤ نہیں۔ کیونکہ یہ خدا کی سنت پوری ہو رہی ہے اور خدا بتا رہا ہے کہ جس طرح آج مثیل محمد آیا ہے مثیل ابو جہل بھی آتے ہیں اور دکھاتا ہے کہ اس وقت جس طرح حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی آئے۔ اسی طرح اس وقت فریسی اور فقیہی بھی آئے۔ پس اے عزیزو! جس طرح حضرت نوح اور حضرت ابراہیم آئے اسی طرح شداد اور نمرود بھی آگئے تم کس طرح امید کر سکتے ہو کہ خدا کی طرف سے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ اور حضرت نوح، حضرت ابراہیم تو آئیں مگر شد اد اور نمرود نہ ہوں۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ محمد ال دوبارہ آئیں مگر ابو جهل عقبہ شیبہ نہ آئیں۔ اگر ہدایت سے روکنے کے لئے شیطان موجود ہے تو کیوں ہدایت سے روکنے