انوارالعلوم (جلد 8) — Page 45
انوار العلوم جلد ۸ لده بهائی فتنہ انگیزیوں کا راز کیونکر فاش ہوا ؟ کہ پہلے بھی رسول آتے رہے ہیں۔ اب بھی آیا ہے اے لوگو تم ہلاک ہو جاؤ گے اگر تم اس نبی کو نہ مانو گے۔ تمہارے ساتھ بھی وہی معاملہ کیا جائے گا جو پہلے لوگوں کے ساتھ ہوا کہ تباہ ہو جاؤ گے ۔ پھر اس کے بعد کی آیت یہ ہے قُلْ يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَی مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَنْ تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِنَّهُ الدَّارِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ کیا صحابہ کو رسول کریم ﷺ کہہ رہے تھے کہ تم اپنے شرک میں مبتلا رہو میں اپنے عمل کرتا ہوں ہے ہر گز نہیں، یہ کفار کے متعلق ہے مگر ان آیتوں کو مسلمانوں پر لگایا جا رہا ہے۔ پھر یہ آیت پیش کی ہے۔ وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُو أَمْثَالَكُمْ اور اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ اسلام کو تباہ کر کے ایسی قوم خدا لائے گا جو مسلمانوں سے اچھی ہوگی۔ حالانکہ یہاں تو یہ بتایا ہے کہ اے مسلمانوں اگر تم میں سے کوئی پھر جائے تو اللہ ان کی بجائے اور جماعت لائے گا جو مسلمانوں سے اچھی نہیں ہو گی بلکہ مرتد ہونے والوں سے اچھی ہوگی۔ اب دیکھو یہ تنخواہ لے کر کیسی غداری سے بہائی مذہب کی تائید کی گئی ہے۔ پہلے بھی ایک مضمون فاروق میں چھپا ہے۔ اس میں بھی یہی غداری کی ہے اور الفضل میں بھی اس نے چند دن کام کیا ہے ۔ اُس وقت کے مضامین کے متعلق بھی اس نے کہا ہے کہ ان میں پہلے بہاء اللہ مد نظر تھا، پھر مرزا صاحب - مگر یہ دونوں باتیں کسی طرح جمع نہیں ہو سکتیں۔ میں سمجھتا ہوں۔ اس فتنہ کے پیدا ہونے کی غرض یہ فتنہ بہائی کے رونما ہونے کی وجہ ہے کہ خدا تعالی ہمیں اس مذہب کی طرف توجہ دلاتا چاہتا ہے ۔ آج تک جو قوم ہمارے مقابلہ میں آئی اس کو خدا نے تباہ کیا۔ اب اس کو خدا نے لا کر کھڑا کیا ہے اب بھی ویسی ہی مثال ہوگی کہ ہم کونے کا پتھر ہیں جو اس پر گرے گا وہ بھی ٹکڑے ڑے ہو جائے گا اور جس پر یہ یہ گرے گا وہ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو ہو جائے گا۔ ہم اللہ کے وعدوں اور نصرتوں پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ قوم احمد یہ جماعت کے ذریعہ تھوڑے عرصہ میں مٹائی جائے گی 1 اور اس کا سارا گند ظاہر ہو جائے گا۔ ابن ماجه کتاب الفتن باب شدة الزمان (الفضل ۱۱۔ اپریل ۱۹۲۴ء)