انوارالعلوم (جلد 8) — Page 44
۴۴ جھنڈے لے کر نصرت خداوندی کا لشکر آ پہنچا ہے۔اسلام کا روحانی تاجدار پھر ظاہر ہو گیا ،ربانی فوج جذب حق کے اسلحہ سے مسلح ہو کر نمودار ہو گئی۔یہ وہ فوج ہے جس کا وعدہ ابتداء سے تھا۔دیکھو خدا نے اس جماعت کے ظہور کا وعدہ کیسے زبردست الفاظ میں فرمایا ہے۔وَ رَبُّكَ الْغَنِیُّ ذُو الرَّحْمَةِؕ-اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَسْتَخْلِفْ مِنْۢ بَعْدِكُمْ مَّا یَشَآءُ كَمَاۤ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ ذُرِّیَّةِ قَوْمٍ اٰخَرِیْنَ اے محمدﷺ) تیرارب غنی اور ذور حمت ہے۔اس لئے اس کو پرواہ نہیں۔چاہے تو اے مسلمانو تمہیں ہلاک کردے۔اور جس کو چاہے تمہارا جانشین بنائے۔جیسا کہ تم کو دوسرے لوگوں کی ذریت سے پیدا کر کے ایک جماعت بنایا ہے بیشک یہ بات جس کا تم کو وعده د یا جا رہا ہے کہ تمھاری حکومت پر ایک اور جماعت کھڑی کی جاوے گی۔یہ وعدہ یقینا ًظہور میں آنے والا ہے اور تم کسی طرح اس وعدہ کو پورا ہونے سے نہیں روک سکتے۔یہ آیت جماعت موعودہ کے ظہور کے لئے نہایت صاف ہے۔اس کی تائید میں سورة محمد کی آخری آیت بھی ہے۔ان تتولوایستبدل قوما غيركم لا يكونواامثالکم اگر اے مسلمانوں تم منہ پھیر لو گے تو خدا تعالی ایک قوم تمہاری جگہ لائے گا جو تم سے بڑھ کر ہوگی۔‘‘ (فاروق ۲۰مارچ ۱۹۲۴ء) اس عبارت میں سخت و هوکا دیا گیا ہے۔کیونکہ سورہ انعام کی یہ آیت مسلمانوں کے متعلق نہیں بلکہ ان کافروں کے متعلق ہے۔جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں تھے۔چنانچہ آتا ہے۔یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اَلَمْ یَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ وَ یُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَاؕ-قَالُوْا شَهِدْنَا عَلٰۤى اَنْفُسِنَا وَ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْن ذٰلِكَ اَنْ لَّمْ یَكُنْ رَّبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا غٰفِلُوْنََ وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْاؕ-وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ وَ رَبُّكَ الْغَنِیُّ ذُو الرَّحْمَةِؕ-اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَسْتَخْلِفْ مِنْۢ بَعْدِكُمْ مَّا یَشَآءُ كَمَاۤ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ ذُرِّیَّةِ قَوْمٍ اٰخَرِیْنَ اِنَّ مَا تُوْعَدُوْنَ لَاٰتٍۙ-وَّ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ قُلْ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌۚ-فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ-مَنْ تَكُوْنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِؕ-اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ دیکھو جو آیت پیش کی گئی ہے۔اس سے پہلی آیات کا فروں کے متعلق ہیں۔جن میں بتایا گیا ہے