انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 42 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 42

انوار العلوم جلد ۸ ٢م بہائی فتنہ انگیزیوں کا راز کیونکر فاش ہوا ؟ اس مذہب سے بد تر کوئی مذہب نہیں ہو سکتا۔ پھر اس سے بڑھ کر جنون نہیں ہو سکتا۔ اگر ایسے مذہب کے ماننے والے یہ کہیں کہ وہ اصلاح کے لئے آیا ہے۔ ایسے لوگوں کو یا تو پاگل کہا جائے گا۔ یا پرلے درجہ کا بے شرم اور بے حیا جو اتنا بھی نہیں جانتے کہ اخلاق کیا ہوتے ہیں۔ ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے ایک شخص یہاں آیا اور کہنے لگا۔ میں نے سلسلہ احمدیہ کو سمجھ لیا ہے اور بیعت کرنا چاہتا ہوں۔ مگر اپنے علاقہ میں جا کر نہیں بتلاؤں گا کہ میں احمدی ہو گیا ہوں۔ کیونکہ وہاں ابھی کوئی احمدی نہیں۔ پہلے میں جماعت تیار کروں گا اور پھر ظاہر ہو جاؤں گا۔ میں نے کہا تم کیا جماعت تیار کرو گے جو اپنے آپ کو ظاہر کرنا نہیں چاہتے ۔ جاؤ ابھی ظاہر ہونے کی جرات پیدا کرو، پھر بیعت کرنا۔ وہ کسی کا نوکر نہ تھا بلکہ ایک پیشہ ور یعنی منار تھا۔ مگر باوجود اس کے میں نے اسے اجازت نہیں دی کہ نفاق سے ان لوگوں میں رہے اور ان کے ساتھ نماز پڑھے۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ گھر پر نماز پڑھ لیا کروں گا۔ مگر میں نے کہا کہ اپنے آپ کو ظاہر کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ تم کون ہو ۔ منافقت کی انتہا مگر ہائی بنے والوں نے یہ غداری کی کہ ہماری جماعت کے لوگوں کو نمازیں پڑھاتے رہے۔ حالانکہ انہیں معلوم ہے کہ ہم غیر احمدیوں کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے جو محمد کو سچا اور سب نبیوں کا سردار اور قرآن کریم کو قابل عمل مانتے ہیں مگر یہ کہتے ہیں کہ قرآن منسوخ ہو گیا اور بہاء اللہ کا درجہ آنحضرت ا سے بڑا ہے۔ وہ غیر احمدی جنہوں نے ہمارے بزرگوں کو قتل کیا ہم اُن کو ان سے ہزار درجہ اچھا سمجھتے ہیں۔ کیونکہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام عزت سے لیتے ہیں مگر وہ شخص جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہتا ہے کہ ان کی لائی ہوئی شریعت منسوخ ہو گئی۔ اور بہاء اللہ کا درجہ آپ سے بڑا ہے اس کے۔ ساتھ ہمارا ذرا بھی تعلق نہیں ہو سکتا۔ ہمارا قاتل ہم پر کفر کا فتویٰ لگانے والا ہمیں گھر بار سے جدا کرنے والا ہمیں بیوی بچوں سے علیحدہ کرنے والا، ہمیں دشمن سمجھتا ہے گو ہم اس کو اپنا بھائی ہی سمجھتے ہیں کیونکہ ہمارے تعلق خدا کے لئے ہیں اور سب انسان چونکہ خدا کی مخلوق ہیں اس لئے ہمارے بھائی ہیں لیکن بھائیوں کے متعلق ان کا رویہ ایسا نہیں ہے جیسا کہ غیر احمدیوں کا یا پیغامیوں کا ہمارے متعلق ہے۔ کو نسا دکھ ہے جو غیر احمدیوں نے ہمیں نہیں دیا اور نہیں دے رہے۔ اور پیغامیوں نے ہم سے کونسی کمی کی ہے۔ خواجہ صاحب نے لکھا تھا کہ سب سے بڑا فتنہ یہ مبائعین کا گروہ ہے اور یہ سب سے بدتر ہیں۔ غیر احمدیوں کے متعلق کسے معلوم نہیں کہ جب حضرت مسیح