انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 638 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 638

انوار العلوم جلد ۸ ۶۳۸ دورہ یورپ کے اندر پوشیدہ نیتوں سے واقف ہے وہ کونوں میں چھپ کر اندھیرے میں کئے جانے والے کاموں سے آگاہ ہے اس کی نگاہ جس طرح اس شخص کے کاموں پر پڑتی ہے جو کروڑوں آدمیوں کے سامنے کوئی کام کرتا ہے اسی طرح اس کے کاموں پر بھی پڑتی ہے جو خلوص دل اور پاک نیت سے گوشہ تنہائی میں بیٹھ کر کرتا ہے اور وہ ہستی موازنہ کرنا جانتی ہے۔ حضرت مسیح موعود فرمایا کرتے تھے خدا تعالٰی کی نظر مقدار پر نہیں بلکہ اخلاص پر ہوتی ہے۔ ایک امیر جس کے پاس کروڑ روپیہ ہے اگر دس ہزار روپیہ خدا کی راہ میں دیتا ہے اور ایک غریب جس کے پاس دس روپے ہیں پانچ خدا کے لئے دے دیتا ہے تو گو انسانوں کی نظر میں دس ہزار روپے زیادہ ہیں مگر خدا کی نظر میں پانچ روپے زیادہ ہوں گے کیونکہ پانچ روپے دینے والے نے اپنا آدھا مال دے دیا۔ آپ لوگوں کو میں جو کچھ اس وقت کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اس بات کو دیکھ کر کہ ہم لوگ جو کام کرتے ہیں وہ پوشیدہ اور مخفی رہنے والے کام ہیں اور لوگوں کی نظروں کے سامنے نہیں آتے کسی قسم کی کوتاہی اور سستی سے کام نہیں لینا چاہئے۔ کیونکہ جس ذات سے ہمارا تعلق ہے اس پر جس طرح بڑے لوگوں کا اور مختلف صیغوں کے ناظروں کا کام ظاہر ہے اسی طرح تمہارا بھی ظاہر ہے اور وہ موازنہ جانتا ہے۔ پھر بہت چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو کھری سمجھی جاتی ہیں مگر کھوٹی ہوتی ہیں۔ اور بہت ایسی ہوتی ہیں جو کھوٹی کی جاتی ہیں مگر کھری ہوتی ہیں ۔ پس تم اپنے کاموں میں خلوص اور نیتوں میں پاکیزگی پیدا کرو۔ ممکن ہے تم میں سے کسی کے کام کے نتیجہ میں جسے وہ گوشہ تنہائی میں بیٹھ کر کرے اور جسے کسی نے نہ دیکھا ہو اسلام کی آخری فتح حاصل ہو ۔ فرض کرو اسلام کی کامیابی کے لئے دس کروڑ اور ایک نمبر کی ضرورت ہے۔ دس کروڑ تو باقی جماعت نے حاصل کر لئے اور ایک شخص نے ایک نمبر حاصل کیا۔ اب کیا یہ ایک نمبر حقارت کی نظر سے دیکھا جائے گا۔ ہرگز نہیں کیونکہ کامیابی کے لئے ایک کروڑ نمبر کافی نہ تھے بلکہ ایک کروڑ ایک نمبر کی ضرورت تھی اور اس وجہ سے کامیابی کا سہرا اس ایک نمبر حاصل کرنے والے کے سر ہو گا کیونکہ اگر وہ نہ ہوتا تو کامیابی نہ ہوتی۔ پس تم لوگ اپنے کاموں میں اخلاص اور نیتوں میں پاکیزگی اختیار کرو اور یہ کبھی خیال نہ کرو کہ لوگ تمہارے کاموں کو دیکھتے ہیں یا نہیں سب کا معاملہ خدا تعالی سے ہے اور کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں ہو گی۔ جس نیت اور جس اخلاص سے کوئی کام کیا ہو گا اس کا بدلہ ویسا ہی ملے گا اور کسی کی محنت ضائع نہ جائے گی اس لئے افسردگی کی کوئی وجہ نہیں اور لوگوں کی بے تو جہگی کا کوئی اثر نہیں ہونا چاہئے۔ میں سمجھتا ہوں اس سے زیادہ کہنے کی اس وقت مجھ میں