انوارالعلوم (جلد 8) — Page 603
۶۰۳ حضرت:۔آپ کو معلوم نہیں رگ وید میں تو شُرتیوں کی شُرتیاں اس کی تائید میں ہیں؟ وہی لڑکا: نہیں۔حضرت:- میں نے رگ وید کا ترجمہ پڑھا ہے اور آپ بغیر پڑھنے کے کہتے ہیں کہ نہیں۔لڑکا۔بدھ مذہب میں عہد لیتے ہیں کہ نشہ نہیں پیوں گا۔حضرت:۔صرف مونکس (Monks) سے، عوام سے نہیں۔لیڈی لٹن کا ہمراہی لڑکا:۔کیا آپ رِی ان کار نیشن (Reincarnation) کے قائل ہیں؟ حضرت:۔نہیں۔اس پر لیڈی لٹن نے کہا کہ قرآن شریف سنائیں۔چنانچہ حضرت کے حکم سے حافظ صاحب نے تلاوت کی اور مثنوی کے کچھ شعر سنائے اور آج کی ملاقات ختم ہوگئی۔(الفضل۱۳دسمبر، ۱۹۲۴ء)