انوارالعلوم (جلد 8) — Page 593
انوار العلوم جلد ۸ ۵۹۳ دورہ یورپ تم کہتی ہو کہ ہم یسوع کو مانتے ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ امتحان کا وقت نہیں آیا تھا اس لئے تم ایسا کہتی ہو مگر جب زندہ نبی آتا ہے اور اس کا انکار کرتی ہو تو معلوم ہوا کہ پہلے کو بھی نہیں مانتی ہو۔ اصول اسلام لیڈی :- اسلام کے اصول کیا ہیں ؟ حضرت صاحب:- ہمیشہ خدا کی مرضی کے تابع ہونا چاہئے جو کچھ خدا کے اس کی کامل فرمانبرداری کا نام اسلام ہے ۔ اصول اسلام کی تفصیل یہ ہے ۔ (۱) خدا ہے اور ایک ہی خدا ہے ۔ اس پر ایمان لانا۔ دوم خدا تعالیٰ کی صفات کاملہ پر ایمان لانا۔ سوم یہ کہ خدا زندہ خدا ہے ۔ اگرچہ بظاہر کوئی ایسا مذہب نہیں جو یہ کہتا ہو کہ خدا مردہ ہے لیکن زبان سے کہہ دینا اور چیز ہے مگر جب اعتقادات کو دیکھیں گے تو یہی معلوم ہو گا کہ وہ مردہ خدا کو پیش کرتے ہیں ۔ مثلاً عیسائی مذہب ہی کو لے لو اول تو انہوں نے ایک عاجز انسان کو خدا قرار دیا جس کو یہودیوں نے پکڑ کر صلیب پر چڑھا دیا اور عیسائیوں کے عقیدہ کے موافق وہ مر گیا بلکہ تین دن جسم میں بھی رہا اس کے علاوہ کسی عیسائی سے پوچھو کہ وہ خدا جس پر تم ایمان رکھتے ہو اب کسی سے کلام کرتا ہے ۔ کوئی ایسا شخص ہے جو یہ کہے کہ عیسائی مذہب کے طفیل سے خدا میرے ساتھ کلام کرتا ہے۔ حتی کہ بشپ آف کنٹر بری اور پوپ بھی یہ دعوی نہیں کر سکتے ۔ خدا تعالیٰ نے آدم ، نوح، ابراہیم موسیٰ عَلَيْهِمُ السّلام کے زمانہ میں ان سے کلام کیا اور پھر مسلمانوں کے عقیدہ کے موافق اس نے آنحضرت سے کلام کیا لیکن اب کیوں خاموش ہے ۔ کوئی عیسائی پادری اس کا جواب نہیں دیتا اس سے معلوم ہوا کہ عملاً اور اعتقاداً وہ ہی مانتے ہیں کہ خدا مردہ ہے۔ لیکن اسلام اس کی تعلیم نہیں دیتا بلکہ اسلام بتلاتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیشہ سے اپنے بندوں سے کلام کرتا آیا ہے اور اب بھی کرتا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا۔ جب کہ اس کی باقی صفات زندہ ہیں تو کلام کرنے کی صفت معطل نہیں ہو سکتی اس لئے ہم کہتے ہیں کہ زندہ خدا پر ایمان رکھنا چاہئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس نے کلام کیا اسی طرح جیسے وہ مسیح سے بولا تھا یا دوسرے نبیوں سے بولا تھا اور اب مسیح موعود کے بعد بھی آپ کی جماعت میں ہزاروں آدمی اس نعمت سے حصہ رکھتے ہیں ! ں اور میں خود بھی تجربہ کار ہوں اگر چہ میں نبی نہیں ہوں اور دوسرے نبی ہیں۔ پھر اس طرح پر خدا تعالیٰ کی طرف سے جو وحی اور الہام ہوتا ہے اس پر ایمان ہو اور اس