انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 584 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 584

انوار العلوم جلد ۸ ۵۸۴ دورہ یورپ اب یہ حالت ہے کہ جو مخالف ہیں وہ بھی اقرار کرتے ہیں کہ جماعت اسلام کی خدمت اور اشاعت کرنے میں اپنی نظیر آپ ہے اور جمات کی عملی حالت کے دوسروں کے مقابلہ میں اعلیٰ ہونے کا بھی اقرار کرتے ہیں تعلیم یافتہ طبقہ ہماری طرف آرہا ہے۔ ایک اور شخص:- میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ افریقہ میں افریقہ میں اشاعت اسلام بمقابلہ عیسائیت کے اسلام کیوں سُرعت سے پھیل رہا ہے۔ حضرت صاحب : ا اصل بات یہ ہے کہ کوئی زمانہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ تمام انسان ایک ہی حالت میں ہوں ان کے اندر انقلاب ہوتے رہتے ہیں۔ کسی مذہب کی حقیقی کامیابی کے لئے ایک وجہ یہ ہے کہ اس کے اندر ہر طبقہ کے لوگوں کی اصلاح کی قوت ہو، اس کی تعلیم معقول اور مؤثر ہو اور قابل عمل ہو ۔ پھر اس تعلیم کے ثمرات اور نتائج ہمیشہ نظر آسکیں ۔ اور یہ اصلاح کسی ایک طبقہ کی نہیں بلکہ ادنی اور اعلیٰ سب کی اصلاح کر سکے اور ہر طبقہ کے لوگوں کو اس سے اوپر لے جا سکے ۔ عیسائیت حقیقی اصلاح نہیں کر سکتی اور اس لئے عملا وہ ناکام ثابت ہو چکی ہے ۔ اس میں ایک حصہ پر زور دیا گیا اور دوسری اخلاقی قوتوں کو چھوڑ دیا گیا ہے ۔ مثلا ایک گال پر طمانچہ کھا کر دو سری پھیر دینے کی تعلیم بظاہر بہت خوبصورت معلوم ہوتی ہے مگر ہر شخص جو عیسائی بھی ہے یہ سمجھتا ہے کہ یہ تعلیم عمل کے قابل نہیں۔ غرض عیسائیت ایسی ناکام ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ قومی حیثیت سے عیسائی ہیں وہ مذہبی طور پر عیسائی نہیں بر خلاف اس کے اسلام انسان کی تمام اخلاقی قوتوں کی تربیت کرتا ہے اور اس کی روحانیت کو نشو و نما دیتا ہے اور اس تعلیم کے ثمرات موجود ہیں۔ اس کے اصول ایسے سادہ اور فطرت کے مطابق ہیں کہ ہر شخص اگر تعصب نہ کرے ان کے ماننے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔ غرض اسلام اپنی تعلیم کے کمال اور اس کی آسانی اور اس کے مؤثر ہونے کی وجہ سے اور اس لحاظ سے کہ وہ تمام قوتوں کی تربیت کرتا ہے کامیاب ہے اور عیسائیت اس کے مقابلہ میں ناکام ہے ۔ ایک دوسرا شخص:- مجھے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں آپ نے امریکہ میں تبلیغ اسلام مشتری بھیجا ہے اور وہاں جماعت ترقی کر رہی ہے۔ کیا آپ آپ مجھے مطلع کریں گے کہ اب کیا حالت ہے ۔ جواب:- پچھلے سال وہاں تین سو آدمیوں نے بیعت کی ہے اور اسی طرح رفتار ترقی ہے۔ گل یہاں تین آدمیوں کے خطوط میرے پاس امریکہ سے آئے ہیں۔ امریکہ کے تین مختلف شہروں کے