انوارالعلوم (جلد 8) — Page 549
انوار العلوم جلد ۸ تبلیغ ۵۴۹ دورہ یورپ خ توحید سے روکنے کی ایک اور کوشش جب اہل مکہ کو اس سے بھی نا امیدی ہوئی تو انہوں نے ایک رئیس کو اپنے میں سے چنا اور اس کی معرفت آپ کو کہلا بھیجا کہ آپ یہ بتائیں کہ ملک میں یہ فساد آپ نے کیوں مچا دیا ہے ؟ اگر آپ کی یہ غرض ہے کہ آپ کو عزت مل جائے تو ہم سب شہر میں سے آپ کو معزز قرار دیدیتے ہیں ۔ اگر مال کی خواہش ہے تو ہم سب شہر کے لوگ اپنے مالوں کا ایک ایک حصہ الگ کر کے دے دیتے ہیں جس سے آپ سارے شہر سے زیادہ امیر ہو جائیں گے۔ اگر حکومت کی خواہش ہے تو ہم آپ کو اپنا بادشاہ بنانے کے لئے تیار ہیں ۔ اگر شادی کی خواہش ہے تو جس عورت سے آپ چاہیں آپ کی شادی کرادی جائے گی ۔ مگر آپ ایک خدا کی پرستش کی تعلیم نہ ۵۳ دیں۔ جس وقت وفد نے یہ پیغام آپ کو آکر دیا ۔ آپ نے فرمایا کہ دیکھو! اگر سورج کو میرے ایک طرف اور چاند کو میرے دوسری طرف لاکر کھڑا کر دو ۔ یعنی یہ دنیا کا مال تو کیا ہے اگر چاند اور سورج کو بھی میرے قبضہ میں دے دو تب بھی میں اس تعلیم کو نہ چھوڑوں گا۔ مخالفین کا تبلیغ میں روکیں ڈالنا اور مقاطعہ کرنا اُس وقت تک کُل اتی ۸۰ آدمی رسول کریم می پر وم ۔ ایمان لائے تھے مگر جب مکہ کے ظلموں کی خبر باہر پہنچی تو لوگوں نے تحقیقات کے لئے مکہ آنا شروع کیا۔ اس پر اہل مکہ بہت گھبرائے اور انہوں نے شہر کی سڑکوں پر پہرے مقرر کر دیئے کہ کوئی رسول کریم میں ہم سے مل نہ سکے اور ارادہ کیا کہ آپ کو قتل کر دیں ۔ اس پر آپ کے چچا اور دیگر رشتہ دار آپ سمیت ایک وادی میں چلے گئے تاکہ آپ کی حفاظت کریں۔ پس جب اس طرح بھی کام چلتا نہ دیکھا تو سب اہل مکہ نے معاہدہ کر لیا کہ رسول کریم میں ہم اور آپکے خاندان اور تمام مسلمانوں کا مقاطعہ کیا جائے اور کوئی شخص ان کے پاس کوئی کھانے پینے کی چیز فروخت نہ کرے اور نہ ان سے شادی بیاہ کا تعلق کیا جائے اور نہ ان سے کبھی صلح کی جاوے جب تک وہ آپ کو قتل کے لئے نہ دے دیں ۔ مکہ ایک اکیلا شہر ہے اس کے ارد گرد ۴۰ میل تک اور کوئی شہر نہیں ۔ پس یہ فیصلہ سخت تکلیف دہ تھا ۔ مکہ والوں نے پہرے لگا دیے کہ کوئی شخص ان کے ہاتھ کوئی کھانے کی چیز فروخت نہ کرے ۔ اور برابر تین سال تک اس سخت قید میں آپ کو رہنا پڑا ۔ راتوں کے اندھیروں میں