انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 543 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 543

انوار العلوم جلد ۸ ولدي دورہ یورپ توریت کی پیشگوئی پوری ہوئی اس واقعہ کے چند ہی ماہ کے بعد بعد آپ کو پھر وحی ہوئی آپ کو ؟ اس میں آپ کو حکم دیا گیا کہ آپ سب لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف بلائیں اور بدی کو دنیا سے مٹائیں اور شرک دور کریں اور نیکی اور تقوی کو قائم کریں اور ظلم کو دور کریں۔ اس وحی کے ساتھ آپ کو نبوت کے مقام پر کھڑا کیا گیا اور آپ کے ذریعہ سے استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸ کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ میں تیرے بھائیوں میں تجھ سا ایک نبی برپا کروں گا۔ آپ بنو اسماعیل میں سے تھے جو بنی اسرائیل کے بھائی تھے اور آپ اسی طرح ایک نیا قانون لے کر آئے جس طرح کہ حضرت موسٹی ایک نیا قانون لے کر آئے تھے۔ دعوی نبوت پر لگانے بیگانے ہو گئے رسول کریم میں کو موت کا عہدہ ملا تھا کہ یکدم آپ کے لئے دنیا بدل گئی ۔ وہ لوگ جو پہلے محبت کرتے تھے نفرت کرنے لگے اور جو عزت کرتے تھے حقارت کی نگاہ سے دیکھنے لگے جو تعریف کرتے تھے مذمت کرنے لگے اور جو لوگ پہلے آپ کو آرام پہنچاتے تھے تکلیف پہنچانے لگے۔ مگر چار آدمی جن کو آپ سے بہت زیادہ تعلق کا موقع ملا تھا وہ آپ پر ایمان لائے یعنی خدیجہ آپ کی بیوی، علی آپ کے چچا زاد بھائی اور زیڈ آپ کے آزاد کردہ غلام اور ابو بکر آپ کے دوست اور ان سب کے ایمان کی دلیل اس وقت یہی تھی کہ آپ جھوٹ نہیں بول سکتے ۔ ان چاروں میں سے حضرت ابو ابو بکر ر کا ایمان لانا عجیب تر تھا۔ جس وقت آپ کو و آپ کو وحی ہوئی کہ آپ نبوت کا دعوی کریں اس وقت حضرت ابوبکر مکہ کے ایک رئیس کے گھر میں بیٹھے تھے ۔ اس رئیس کی لونڈی آئی اور اس نے آکر بیان کیا کہ خدیجہ کو معلوم نہیں کہ کیا ہو گیا ہے ؟ وہ کہتی ہیں کہ میرے خاوند اسی طرح نبی ہیں جس طرح حضرت موسی تھے۔ لوگ اس خبر پر ہننے لگے اور اس قسم کی باتیں کرنے والوں کو پاگل قرار دینے لگے مگر حضرت ابو بکر جو رسول کریم میں کام کے حالات سے بہت گہری واقفیت رکھتے تھے اسی وقت اٹھ کر حضرت رسول کریم ملی ایم کے دروازے پر آئے اور پوچھا کہ کیا آپ نے کوئی دعوی کیا ہے؟ آپ نے بتایا ہاں! اللہ تعالی نے مجھے دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث کیا ہے اور شرک کے مٹانے کا حکم دیا ہے۔ حضرت ابو بکر نے بغیر اس کے کہ کوئی اور سوال کرتے جواب دیا کہ مجھے اپنے باپ کی اور ماں کی قسم! کہ تو نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور میں نہیں مان سکتا کہ تو خدا پر جھوٹ بولے گا پس میں ایمان لاتا ہوں کہ خدا کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور یہ کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے رسول