انوارالعلوم (جلد 8) — Page 524
۵۲۴ اردو زبان اصلی قرار دی جائے اور اسی اختلاف میں پھر قومی اور مذہبی تعصب کا دخل ہے- ہندی کا زیادہ رواج ہندوؤں میں ہے اور اردو کا مسلمانوں میں- اگر ملک میں ہندی زبان کو سرکاری زبان قرار دیا جاوے تو اکثر مسلمانوں کو ملازمت سے علیٰحدہ ہونا پڑے- کچھ دنوں سے بنگالی کی نسبت بھی کہا جاتا تھا کہ وہ بھی سرکاری زبان ہونے کی امیدواری کی خواہش رکھتی ہے- رواداری کا فقدان یہ تمام اختلافات مل کر ہندوستان کی طاقت کو نقصان پہنچا رہے ہیں مگر افسوس کہ ان اختلافات کو مٹانے کی کوشش نہیں کی جاتی بلکہ ان کو بڑھایا جاتا ہے- رواداری بالکل نہیں ہے- مختلف مذہب توالگ رہے خود ایک مذہب کے ساتھ تعلق رکھنے والوں میں ایک دوسرے سے انصاف کی امید نہیں ہوتی- ابھی ایک احمدیہ مشنری کو افغانستان میں صرف مذہبی اختلاف کی وجہ سے سنگسار کیا گیا ہے- مجھے پرسوں ہی گورنمنٹ آف انڈیا کی تار ملی ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ خالص مذہبی مخالفت کی وجہ سے مارا گیا ہے۔مگر انسانی ہمدردی کا یہ حال ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کے سب سے بڑے مذہبی کالج دیو بند کے پروفیسروں نے جلسہ کرکے امیر افغانستان کو تار دیا ہے کہ اس نے بہت ہی اچھا کام کیا ہے اور اس سے امید کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کرے گا۔ان اختلافات کی وجہ سے قومی فوائد کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے- مثلاً سود کا لین دین قریباً سب کا سب ہندوؤں کے ہاتھ میں ہے- اس کا بہت بڑا اثر غربا پر پڑتا ہے جو مسلمان ہیں- گورنمنٹ بھی چاہتی ہے کہ کچھ اس کا تدارک ہو- مسلمان بھی چاہتے ہیں کہ یہ مصیبت ان کے گلے سے اُترے لیکن ہندو زمیندار بھی جو خود اس بلا کے پنجہ میں پھنسے ہوئے ہیں ہر ایک اس کوشش کا مقابلہ کرتے ہیں جو سود کو محدود کرنے کے لئے ہو اس لئے کہ اس کا زیادہ فائدہ مسلمانوں کو پہنچتا ہے- اس وقت سود کا ایسا خطرناک بوجھ جو غربا پر ہے کہ بعض دفعہ سو روپیہ لے کر لوگوں کو چار پانچ ہزار دینا پڑتا ہے- گورنمنٹ نے کوآپریٹو بنکوں کا سلسلہ شروع کیا ہے مگر اس کا زیادہ فائدہ پنجاب کے بعض علاقوں کو پہنچا ہے- یوپی، بہار وغیرہ کے علاقوں میں اب تک اس بلا سے لوگوں کو نجات نہیں ہوئی۔ہندو برات اگر باجہ بجاتی ہوئی مسلمانوں کی مسجد کے سامنے سے گزر جائے تو وہ اس کو مارنے کو دوڑ پڑتے ہیں اور اگر مسلمان کسی ہندو مندر کے پاس سے اس طرح گزریں تو ہندو ان پر حملہ کرتے ہیں- محرم اور عید پر ہندو لڑپڑتے ہیں اور دسہرہ اور دیوالی پر مسلمان اور وجہ صرف یہ ہوتی ہے کہ