انوارالعلوم (جلد 8) — Page 519
۵۱۹ کانفرنس مذاہب میں کامیاب لیکچر اور اس کا اثر لندن سے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کانچواں مکتوب گرامی أعوذ بالله من الشيطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلی على رسولہ الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ – ھو الناصر برادران ! السلام عليكم۔جیسا کہ آپ لوگوں کو تاروں سے معلوم ہوچکا ہو گا، خداتعالی کے فضل سے لیکچر بہت کامیاب ہوا۔اور جس قدر آدمی ہمارے لیکچر میں تھے اور کسی لیکچر میں نہ تھے، جگہ باقی نہ رہی تھی اور لوگوں نے نہایت غور سے سنا اور بعد میں سر تھیوڈور مارہسن اور دوسرے لوگوں نے مبارک بادیں دیں۔اور آدھ گھنٹہ تک مختلف دوستوں کو گھیرے کھڑے رہے اور باتیں کرتے رہے۔الله تعالی کے فضل سے اس علاقہ میں اس قدر شہرت اسلام کی ہوگئی ہے اور احمدیت کانام مشہور ہوگیا ہے کہ اگر آئندہ محنت سے کام کیا جائے تو بہت بڑی کامیابی کی امید ہے۔میر صاحب کی وفات کی خبر سے کل سے طبیعت افسردہ ہے اور ادھر کل ایک لیکچر ہے۔اس * )حضرت میرناصر نواب صاحب (مرتب)