انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 19 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 19

۱۹ مہرمحمد خاں کاذ کر نوٹ۔گو ہمیں مرد خاں کے متعلق کسی تحقیق کرنے کے لئے نہیں کہا گیا تھا اور استغا ثہ نے ان کو صرف بطور شاہد کے پیش کیا تھا لیکن ان کے بیان اور شہادات سے ہم کو یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی بہائی مذہب کے مصدق ہیں اور علمی صاحب کے ساتھ مل کر ان کی کارروائی میں مددگار رہے ہیں لیکن چونکہ ہم نے ان کے متعلق بطور ملزم کے تحقیق نہیں کی اس لئے اپنی کوئی قطعی رائے نہیں پیش کر سکتے۔لیکن یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے متعلق بھی مناسب کارروائی ہونی چاہئے۔یہ ممکن ہے کہ ان کی حالت ابھی تک قابل اصلاح ہو۔مرزا بشیراحمد بقلم خود محمد صادق - عبدالرحمن مصری - محمد شریف۔اب میں ان کے بیانات سناتا ہوں۔مولوی محفوظ الحق علمی کا بیان سنتے وقت یہ بھی خیال رکھیں کہ پہلے پہلے کیا بیان دیا ہے اور بعد میں کیا بتایا ہے۔نیز دس سوالوں کا جس طرح جواب دیا گیا ہے اس سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ کیسی نیک نیتی سے دیا گیا ہے آگے جرح میں بالکل اس کے خلاف ہو جاتا ہے۔بیان یہ ہے۔بیان محفوظ الحق میں یہ عرض کر سکتا ہوں۔اس کے متعلق بعض کتا بیں ماسٹر نواب دین ساحب کے ذریعہ مجھے ملی ہیں جو بہائی مذہب کے متعلق ہیں۔ان کے بعض حصے مجھے پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے۔اور بعض مکمل طور پر پڑھی ہیں۔میں سلسلہ کو کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کرتا اور حضرت صاحب کو منجانب الله راستباز سمجھتا ہوں جیسا کہ پہلے سمجھتا تھا۔اس سلسلہ میں ضرور بعض دوستوں سے اس قسم کی گفتگو ہوتی رہی ہے بلکہ بعض علماء سے بھی خود علمی طور پر اس کے متعلق تذکرہ کرتا رہا ہوں۔اور اس سلسلہ میں تحقیقات کے طور پر میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہوں حضرت صاحب کی کتابوں کو پڑھتے ہوئے بھی بعض امور میرے ذہن میں آئے ہیں جن کے متعلق میں خود کئی دفعہ حضرت خلیفۃ المسیح اید ہ الله بنصرہ کی خد مت میں عرض کرنے کا ارادہ کر تا تھا لیکن ابھی تک کوئی موقع پیش نہیں آیا۔سوال اول کا جواب:۔میں بالکل سچ کہتا ہوں جو کتابیں میں نے اس وقت تک پڑھی ہیں اگر ان میں جو واقعات ہیں وہ سچ ہیں تو بہاء اللہ کو مفتری نہیں کہتا اور اس کے ساتھ ہی حضرت صاحب کو بھی مفتری نہیں کہتا۔