انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 488 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 488

انوار العلوم جلد ۸ ۴۸۸ دورہ یورپ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ ہندوستانی طلباء کا ایڈریس اور اس کا جواب (۱۵۔ ستمبر ۱۹۲۴ء کو چار بجے شام حضرت خلیفۃ المسیح اور آ اور آپ کے خدام کو ہندوستانی طلباء کی طرف سے چائے کی دعوت چودھری غلام حسین صاحب کی سیادت میں دی گئی ۔ اس دعوت میں مسلمان طلبائے ہند کی ایک کثیر تعداد شریک تھی اور بعض ہندو احباب بھی تھے اور کچھ نو مسلم خواتین بھی۔ طلباء کی طرف سے ایک ایڈریس انگریزی زبان میں حضرت صاحب کو پیش کیا گیا جس کو مسٹر سہگل ایک ہندو نوجوان نے پڑھا۔ مسٹر سہگل لاہور کے ایک مشہور اور ممتاز خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ - انہوں نے ایڈریس کے پڑھنے کے بعد کہا کہ میں اگرچہ : ہندو ہوں مگر اس ایڈریس کو پڑھنے اور پیش کرنے کی عزت کو میں بہت بڑی عزت سمجھتا ہوں۔ ایڈریس کے پڑھے جانے کے بعد حضرت صاحب نے اس کا جواب اردو میں دیا اور چودھری ظفر اللہ خاں صاحب نے انگریزی دان حاضرین کے لئے مرتجلاً اس کا ایسا لطیف خلاصہ سنایا کہ ہر زبان پر عش عش تھا۔ (عرفانی) ہندوستانی طلباء کا ایڈریس یور ہولی نس ! ہم صدق دل سے جناب کو ایک ممتاز ممبر اسلام ہونے کی حیثیت میں آج یہاں تشریف فرمائی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ -1 ہم سب جو یہاں حاضر ہیں آج جناب کے یہاں رونق افروز ہونے پر بہت فخر کرتے ہیں اور ہم جناب کے خدمت اسلام کے لئے یورپ تشریف لانے کو نہایت ہی قدر و عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور اس عظیم الشان کام میں جناب کی ہر کامیابی کے لئے صدق دل ۔ صدق دل سے دعا کرتے ہیں۔ آج یورپ ایک عالمگیر مذہب کے لئے بہت حاجتمند ہے اور اسلام ہی اکیلا مذہب ہے جو اس صورت میں تسلی کا موجب ہو سکتا ہے کیونکہ عیسائیت (جو آج چرچ سکھاتا ہے ۔) یورپین